slotcosino Publish time 2026-2-13 03:28:09

عامر خان نے اریجیت سنگھ کا کیوں شکریہ ادا کیا؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555201_1884098_10_updates.jpg
—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بالی ووڈ اداکار عامر خان گزشتہ ہفتے گلوکار اریجیت سنگھ کے گھر گئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔

عامر خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اریجیت سنگھ کے ہمراہ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں اداکار کو گلوکار کے ساتھ بہت سنجیدگی سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ اریجیت! ہماری فلم ’ایک دن‘ کو اپنی آواز دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-02/1552750_090018_updates.jpg
عامر خان نے اریجیت کو دوبارہ پلے بیگ سنگنگ کیلئے منانا شروع کردیا؟

مشہور بالی ووڈ اداکار عامر خان پیر کے روز مغربی بنگال میں اریجیت سنگھ کے آبائی گھر پہنچے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

عامر خان نے یہ بھی لکھا ہے کہ آپ، آپ کے خاندان اور آپ کی ٹیم کے ساتھ گزرے 4 دن بہت حیرت انگیز محسوس ہوئے۔

یاد رہے کہ عامر خان گزشتہ ہفتے مغربی بنگال میں گلوکار اریجیت سنگھ کے آبائی گھر پہنچے تو یہ قیاس آرائیاں ہونا شروع ہو گئیں کہ اداکار نے گلوکار کو دوبارہ پلے بیک سنگنگ کے لیے منانا شروع کر دیا ہے۔

قیاس آرائیاں اس لیے ہونا شروع ہوئیں کیونکہ عامر خان نے اریجیت سنگھ کے گھر کا دورہ اس وقت کیا جب اُنہوں نے پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: عامر خان نے اریجیت سنگھ کا کیوں شکریہ ادا کیا؟