وزیراعظم شہباز شریف سے سری لنکن صدر کا رابطہ، بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کی درخواست
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554856_554796_Lankan-president-and-Shehbaz_updates.jpgسری لنکن صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان کے بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کو ختم کرنے اور قومی ٹیم کو میچ کی اجازت دینے کی درخواست کردی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سری لنکن صدر نے بھارت سے میچ کھیلنے کے لیے وزیراعظم سے درخواست کردی اور کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں منعقدہ پاک بھارت میچ کھیلنا چاہیے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کے جذبات کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان میں بھی مشکل ادوار میں سری لنکا نے بھرپور ساتھ دیا اور پاکستان میں کرکٹ جاری رکھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554847_083710_updates.jpg
آئی سی سی کیساتھ چیزیں چل رہی ہیں، اطلاع آتی ہے تو شیئر کریں گے، محسن نقوی
جب کوئی خود چل کر آجائے تو بہت سی باتیں بھول جانا چاہیے: چیئرمین پی سی بی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ حال ہی میں بھی سری لنکن ٹیم نے پاکستان کا دورہ منسوخ نہ کرکے ناقابل فراموش اقدام کیا۔
سری لنکن صدر کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں دہشت گردی کے دوران پاکستان نے سری لنکن کرکٹ کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا، پاکستان نے سری لنکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو ہر چیز پر فوقیت دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھی دہشت گردی کے باوجود سری لنکا میں کرکٹ کھیلنے کےلیے دورے جاری رکھے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کو پاک بھارت میچ پر مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا ہے۔
Pages:
[1]