Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 247|Reply: 0

وزیراعظم شہباز شریف سے سری لنکن صدر کا رابطہ، بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کی درخواست

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-13 03:30:13 | Show all posts |Read mode
  

سری لنکن صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان کے بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کو ختم کرنے اور قومی ٹیم کو میچ کی اجازت دینے کی درخواست کردی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔  

بیان میں کہا گیا کہ سری لنکن صدر نے بھارت سے میچ کھیلنے کے لیے وزیراعظم سے درخواست کردی اور کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں منعقدہ پاک بھارت میچ کھیلنا چاہیے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کے جذبات کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان میں بھی مشکل ادوار میں سری لنکا نے بھرپور ساتھ دیا اور پاکستان میں کرکٹ جاری رکھی۔   
آئی سی سی کیساتھ چیزیں چل رہی ہیں، اطلاع آتی ہے تو شیئر کریں گے، محسن نقوی

جب کوئی خود چل کر آجائے تو بہت سی باتیں بھول جانا چاہیے: چیئرمین پی سی بی   

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ حال ہی میں بھی سری لنکن ٹیم نے پاکستان کا دورہ منسوخ نہ کرکے ناقابل فراموش اقدام کیا۔  

سری لنکن صدر کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں دہشت گردی کے دوران پاکستان نے سری لنکن کرکٹ کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا، پاکستان نے سری لنکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو ہر چیز پر فوقیت دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھی دہشت گردی کے باوجود سری لنکا میں کرکٹ کھیلنے کےلیے دورے جاری رکھے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کو پاک بھارت میچ پر مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:44 GMT+5 , Processed in 0.047508 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list