ایس ایس یو سندھ پولیس کی ’سواٹ‘ ٹیم کی بھارتی ٹیم پر برتری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554459_6208832_ssu_updates.jpgایس ایس یو سندھ پولیس کی سواٹ ٹیم کو یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کے مقابلے میں بھارتی ٹیم پر واضح برتری، سندھ پولیس کی ٹیم نے یرغمالیوں کو بھارتی ٹیم سے پہلے بازیاب کرایا۔
ایونٹ کےدوسرے روز ایس ایس یو سواٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز مقصود میمن کے مطابقہوسٹیج ریسکیو ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ایس ایس یو سواٹ ٹیم نے چیلنج صرف ایک منٹ 15سیکنڈز میں مکمل کرلیا، جبکہ بھارتی نیشنل سیکیورٹی گارڈ (این ایس جی)نے چیلنج ایک منٹ 29 سیکنڈز میں مکمل کیا۔
مقابلے میں پاکستان کی ایس ایس یو اور پنجاب پولیس سمیت 52 ممالک کی 118 سواٹ ٹیمیں شریک ہوئیں۔
مقصود میمن نے بتایا کہ پاکستانی ایس ایس یو سواٹ ٹیم نے بھارتی ٹیم پر واضح برتری ثابت کردی۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز مقصود میمن نے بتایا کہ یو اے ای سواٹ چیلنج دنیا کے مشکل ترین ٹیکٹیکل مقابلوں میں شمار ہوتا ہے۔
Pages:
[1]