slotcosino Publish time 2026-2-13 04:46:09

میں نے سہیل احمد کو اداکاری کے شعبے میں متعارف کرایا: منور سعید

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554793_7664376_16_updates.jpg
منور سعید اور سہیل احمد---فائل فوٹوز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اور مایہ ناز اداکار منور سعید نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کے دوران اہم انکشاف کیا ہے۔

منور سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کے معروف اداکار اور کامیڈین سہیل احمد کو مرکزی دھارے کے میڈیا میں متعارف کرانے میں میرا اہم کردار رہا ہے۔

اداکار کے مطابق سہیل احمد اداکاری کے شعبے میں آنا چاہتے تھے، ہم دونوں کی مرحوم اداکاراسد بخاری سے دوستی تھی، سہیل احمد اسی حوالے سے میرے پاس آئے اور اداکاری کا موقع مانگا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-06-15/1237387_032706_updates.jpg
منور سعید کی 50 برس سے لان میں سونے کی کیا وجہ ہے؟

پاکستان فلم و ٹی وی کے معروف فن کار اور آرٹس کونسل کراچی کا نائب صدرمنور سعید نے کامیاب شادی کے راز سے پردہ اُٹھا دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

منور سعید کا کہنا ہے کہ میں نے سہیل احمد کو متعارف کروایا اور اس کے بعد ان کی کامیابی کی داستان سب کے سامنے ہے، آج سہیل احمد پاکستان کے ورسٹائل اور باصلاحیت فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور ان کی مقبولیت ملک سے باہر بھی پھیلی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر منور سعید کے اس بیان کو خوب سراہا جا رہا ہے اور مداح دونوں فنکاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سہیل احمد ناصرف ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں بلکہ عزیزی کے کردار کے باعث بھی بے حد مقبول ہیں۔
Pages: [1]
View full version: میں نے سہیل احمد کو اداکاری کے شعبے میں متعارف کرایا: منور سعید