ماریہ بی کو کپڑوں کی’کائٹ تھیم کلیکشن‘ لانچ کرنے پر تنقید کا سامنا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554813_5081891_2a_updates.jpg— فائل فوٹوپاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کو بچوں کے لیے کپڑوں کی’کائٹ تھیم کلیکشن‘ لانچ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ماریہ بی نے حال ہی میں ’دی کائٹ کلب‘ کے نام سے بچوں کے لیے کپڑوں کی ایک نئی کلیکشن لانچ کی ہے۔
اسی دوران اُنہوں نے لاہور میں بسنت کی تقریبات کا آغاز ہونے پر اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر یہ اعلان بھی کیا تھا کہ میں بسنت نہیں منا رہی ہوں، براہِ کرم مجھے دعوت نامے بھیجنا بند کریں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554813_7471488_2_updates.jpgفوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فیشن ڈیزائنر نے بسنت نہ منانے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ کیونکہ ابھی جشن منانے کے لیے کچھ نہیں ہے بلکہ ماتم کرنے کے لیے بہت کچھ ہے، ہم اپنی انسانیت اور دیانت کھو چکے ہیں۔
ان کےاقدامات میں تضاد ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ منافقت ہے، بسنت نہیں منائیں گی لیکنبسنت کلیکشن لانچ کر رہی ہیں۔
Pages:
[1]