slotcosino Publish time 2026-2-13 04:46:12

بنگلادیش انتخابات: جماعت اسلامی کے امیدوار نے شکست تسلیم کرلی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555894_1854643_sHISHIR_updates.jpgششیر منیر نے لکھا کہ میرے حلقے سے کامیابی حاصل کرنے پر بی این پی کے امیدوار ناصرالدین چوہدری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔ فوٹو: بنگلادیشی میڈیا

بنگلادیش میں 13ویں پارلیمانی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جماعت اسلامی کے امیدوار نے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے امیدوار سے شکست تسلیم کرلی۔

بنگلادیش جماعت اسلامی کے امیدوار ششیر منیر نے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں سنام گنج-2 کےحلقے سے اپنی شکست تسلیم کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555889_101412_updates.jpg
بی این پی کا طارق رحمان کی ڈھاکا اور بوگرا 6 سے کامیابی کا دعویٰ

بی این پی میڈیا سیل کے رکن شیرال کبیر خان کے مطابق طارق رحمان کی کامیابی غیر سرکاری نتائج کی بنیاد پر سامنے آئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ششیر منیر نے اپنے تصدیق شدہ فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے شکست کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے مدِ مقابل امیدوار ناصرالدین چوہدری کو مبارکباد دی۔

اپنی پوسٹ میں ششیر منیر نے لکھا کہ میرے حلقے سے کامیابی حاصل کرنے پر بی این پی کے امیدوار ناصرالدین چوہدری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔

خیال رہے کہ حسینہ واجد کا تختہ الٹنے کے بعد پہلے الیکشن میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی اور جماعت اسلامی میں کڑا مقابلہ ہے، نوجوانوں کی نیشنل سٹیزن پارٹی بھی جماعت اسلامی کی اتحادی ہے، پابندی کے سبب عوامی لیگ کے امیدوار الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555861_053535_updates.jpg
بنگلادیش: ہوشیار اور ثابت قدمی سے کھڑے رہیں، امیر جماعت اسلامی کی کارکنوں کو ہدایت

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں شفیق الرحمان نے الزام لگایا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں جعلی ووٹ ڈالنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سربراہ بی این پی طارق رحمان نے کہا کہ امن عامہ پہلی ترجیح ہے تاکہ عوام خود کومحفوظ سمجھ سکیں، ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ہم ان پر توجہ دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی شفیق الرحمان نے الیکشن کو ملک کے لیے اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی خواہشات بدل رہی ہیں، ووٹنگ آزادانہ اور منصفانہ ہوئی تو ہم نتائج قبول کریں گے۔

نیشنل سٹیزن پارٹی کے کنوینر ناہید اسلام نے کہا کہ انھوں نے زندگی میں پہلی بار بغیر کسی پریشانی کے ووٹ ڈالا ہے۔
Pages: [1]
View full version: بنگلادیش انتخابات: جماعت اسلامی کے امیدوار نے شکست تسلیم کرلی