Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 384|Reply: 0

بنگلادیش انتخابات: جماعت اسلامی کے امیدوار نے شکست تسلیم کرلی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-13 04:46:12 | Show all posts |Read mode
  ششیر منیر نے لکھا کہ میرے حلقے سے کامیابی حاصل کرنے پر بی این پی کے امیدوار ناصرالدین چوہدری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔ فوٹو: بنگلادیشی میڈیا  

بنگلادیش میں 13ویں پارلیمانی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جماعت اسلامی کے امیدوار نے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے امیدوار سے شکست تسلیم کرلی۔

بنگلادیش جماعت اسلامی کے امیدوار ششیر منیر نے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں سنام گنج-2 کے  حلقے سے اپنی شکست تسلیم کی ہے۔   
بی این پی کا طارق رحمان کی ڈھاکا اور بوگرا 6 سے کامیابی کا دعویٰ

بی این پی میڈیا سیل کے رکن شیرال کبیر خان کے مطابق طارق رحمان کی کامیابی غیر سرکاری نتائج کی بنیاد پر سامنے آئی ہے۔   

ششیر منیر نے اپنے تصدیق شدہ فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے شکست کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے مدِ مقابل امیدوار ناصرالدین چوہدری کو مبارکباد دی۔

اپنی پوسٹ میں ششیر منیر نے لکھا کہ میرے حلقے سے کامیابی حاصل کرنے پر بی این پی کے امیدوار ناصرالدین چوہدری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔

خیال رہے کہ حسینہ واجد کا تختہ الٹنے کے بعد پہلے الیکشن میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی اور جماعت اسلامی میں کڑا مقابلہ ہے، نوجوانوں کی نیشنل سٹیزن پارٹی بھی جماعت اسلامی کی اتحادی ہے، پابندی کے سبب عوامی لیگ کے امیدوار الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔   
بنگلادیش: ہوشیار اور ثابت قدمی سے کھڑے رہیں، امیر جماعت اسلامی کی کارکنوں کو ہدایت

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں شفیق الرحمان نے الزام لگایا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں جعلی ووٹ ڈالنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔   

سربراہ بی این پی طارق رحمان نے کہا کہ امن عامہ پہلی ترجیح ہے تاکہ عوام خود کومحفوظ سمجھ سکیں، ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ہم ان پر توجہ دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی شفیق الرحمان نے الیکشن کو ملک کے لیے اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی خواہشات بدل رہی ہیں، ووٹنگ آزادانہ اور منصفانہ ہوئی تو ہم نتائج قبول کریں گے۔  

نیشنل سٹیزن پارٹی کے کنوینر ناہید اسلام نے کہا کہ انھوں نے زندگی میں پہلی بار بغیر کسی پریشانی کے ووٹ ڈالا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:50 GMT+5 , Processed in 0.051350 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list