slotcosino Publish time 2026-2-13 05:25:08

بانی پی ٹی آئی کی بینائی متاثر ہونے کی خبریں پریشان کُن ہیں، خواجہ سعد رفیق

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555895_6092075_Saad_rafiq_updates.jpgخواجہ سعد رفیق : فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیقنے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بینائی متاثر ہونے کی خبروں کو پریشان کن قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہر جیل سخت ہو یا نرم اپنے قیدی کو ایک بیماری کا تحفہ ضرور دیتی ہے، یہ جگ بیتی بھی ہے اور آپ بیتی بھی، بانی پی ٹی آئی کی بینائی متاثر ہونے کی خبریں تواتر سے آرہی ہیں اور یہ پریشان کُن ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ فوری اور موثر علاج ہر انسان کا بنیادی حق ہے، مریض اگر قیدی ہو اور آپ کا سیاسی مخالف بھی ہو تو اس کے حقوق کی حفاظت کرنا زیادہ اہم ہو جاتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555873_071101_updates.jpg
بانی کی بینائی کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا گیا، تحقیقات کا مطالبہ

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہمیں کسی ایک دن تو اکھٹا ہونا چاہیے، مل جانا چاہیے، ہم سیاستدان تو اکٹھے ہوں، ہم کب تک آپس میں لڑتے رہیں گے، ہمیں معلوم ہے اصل مجرم کون ہے، سامنے حکومت ہے ہم ان سے پوچھیں گے، یہ ذمہ دار ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اصولاً بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ یا پارٹی کو سپریم کورٹ تک جانے کی ضرورت ہی نہیں پڑنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ان کے دور حکومت میں سیاسی مخالفین سے بدسلوکی کے واقعات دہرانا اعلیٰ ظرفی نہیں ہوگا، حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر سرکاری موقف جاری کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ سے ان کی ملاقات کروائی جائے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی منشا کے مطابق ڈاکٹرز کو ان تک رسائی دی جائے، بانی پی ٹی آئی کے بہترین علاج کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں۔
Pages: [1]
View full version: بانی پی ٹی آئی کی بینائی متاثر ہونے کی خبریں پریشان کُن ہیں، خواجہ سعد رفیق