Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 524|Reply: 0

بانی پی ٹی آئی کی بینائی متاثر ہونے کی خبریں پریشان کُن ہیں، خواجہ سعد رفیق

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-13 05:25:08 | Show all posts |Read mode
  خواجہ سعد رفیق : فائل فوٹو  

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق  نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بینائی متاثر ہونے کی خبروں کو پریشان کن قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہر جیل سخت ہو یا نرم اپنے قیدی کو ایک بیماری کا تحفہ ضرور دیتی ہے، یہ جگ بیتی بھی ہے اور آپ بیتی بھی، بانی پی ٹی آئی کی بینائی متاثر ہونے کی خبریں تواتر سے آرہی ہیں اور یہ پریشان کُن ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ فوری اور موثر علاج ہر انسان کا بنیادی حق ہے، مریض اگر قیدی ہو اور آپ کا سیاسی مخالف بھی ہو تو اس کے حقوق کی حفاظت کرنا زیادہ اہم ہو جاتا ہے۔   
بانی کی بینائی کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا گیا، تحقیقات کا مطالبہ

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہمیں کسی ایک دن تو اکھٹا ہونا چاہیے، مل جانا چاہیے، ہم سیاستدان تو اکٹھے ہوں، ہم کب تک آپس میں لڑتے رہیں گے، ہمیں معلوم ہے اصل مجرم کون ہے، سامنے حکومت ہے ہم ان سے پوچھیں گے، یہ ذمہ دار ہیں۔   

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اصولاً بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ یا پارٹی کو سپریم کورٹ تک جانے کی ضرورت ہی نہیں پڑنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ان کے دور حکومت میں سیاسی مخالفین سے بدسلوکی کے واقعات دہرانا اعلیٰ ظرفی نہیں ہوگا، حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر سرکاری موقف جاری کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ سے ان کی ملاقات کروائی جائے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی منشا کے مطابق ڈاکٹرز کو ان تک رسائی دی جائے، بانی پی ٹی آئی کے بہترین علاج کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:44 GMT+5 , Processed in 0.066472 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list