slotcosino Publish time 2026-2-13 06:03:46

وقت بتائے گا کس نے کس کا دروازہ کھٹکھٹایا، پی سی بی کا بھارتی میڈیا دعووں پر ردعمل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-07/1554209_5673511_PCB_updates.jpgفوٹو: فائل

بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے معاملے میں بھارتی میڈیا میں آنے والے دعوے کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مسترد کردیا۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ عامر میر کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا جھوٹ پر مبنی دعوے کر رہا ہے۔ یہ خبر درست نہیں کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے رابطہ کیا ہے۔

عامر میر نے یہ بھی کہا کہ تھوڑا صبر کریں اور پھر وقت بتائے گا کس نے دروازہ کھٹکھٹایا اور کس نے نہیں۔







علم میں رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے بےبنیاد دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے آئی سی سی رابطہ کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-07/1554193_071426_updates.jpg
بھارت کیساتھ میچ کا بائیکاٹ: آئی سی سی کا پی سی بی کو خط، جواب بھی دے دیا گیا، ذرائع

ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی ہی اب خط سے متعلق جواب دے گی کہ اسے پی سی بی سے کیا جواب ملا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان نے آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے نتائج اور ممکنہ پابندیوں سے آگاہ کیے جانے کے بعد رابطہ کیا تھا۔

بعدازاں ذرائع نے بتایا تھا کہ آئی سی سی نے ایک کوشش کرتے ہوئے پی سی بی کو خط لکھا تھا جس کا جواب بھی دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہآئی سی سی ہی اب خط سے متعلق جواب دے گی کہ اسے پی سی بی سے کیا جواب ملا۔
Pages: [1]
View full version: وقت بتائے گا کس نے کس کا دروازہ کھٹکھٹایا، پی سی بی کا بھارتی میڈیا دعووں پر ردعمل