پرکاش راج نے اے آر رحمان تنازع پر کنگنا رناوت کو بالواسطہ جواب دیدیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-06/1553870_4805518_Parkashraj_updates.jpgنامور بھارتی اداکار پرکاش راج نے موسیقار اے آر رحمان سے متعلق حالیہ تنازع پر بات کی اور اداکارہ کنگنا رناوت کو بالواسطہ جواب دیدیا۔
کیرالہ لٹریچر فیسٹیول میں مباحثہ بعنوان ’اختلاف رائے کو جرم بنانا‘ کے دوران پرکاش راج نے کہا کہ جس طرح اے آر رحمان کے بیان کے بعد عوامی ردِعمل سامنے آیا، وہ غیر ضروری اور جارحانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے آر رحمان ایک عالمی سطح کے فنکار ہیں، جنہوں نے جب ’ماں تجھے سلام‘، ’جے ہو‘ گائے اور 2 آسکر ایوارڈ جیتے تو سب نے خوشیاں منائیں، دراصل انہیں اپنے کام کے لیے کسی کی خوشنودی کی ضرورت نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547756_085751_updates.jpg
کنگنا رناوت نے اے آر رحمان سے متعلق نیا تنازع چھیڑ دیا
بالی ووڈ اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت اور نامور موسیقار اے آر رحمان کے درمیان نیا تنازع سامنے آیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
نامور اداکار نے کنگنا رناوت کے دعوے پر تنقید کی اور کہا کہ اے آر رحمان نے اگر فلم ایمرجنسی کےلیے کام کرنے سے انکار کیا تھا تو کیا صرف انکار کی بنیاد پر آپ کسی کو بھی ملک دشمن قرار دیں گی؟ یہ افسوسناک ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اے آر رحمان کے خلاف اس کے بعد کیسا جوش و خروش سے بھرپور ردعمل آیا ہے، دیکھیں لوگ بھونکنا شروع ہوگئے ہیں، خاتون اپنی پروپیگنڈا فلم کو کلاسک کہہ رہی ہیں۔
اس سے قبل کنگنا رناوت نے اے آر رحمان پر تعصب اور نفرت کا الزام لگایا تھا اور دعویٰ کیا کہ موسیقار نے ان کی فلم کو ’پروپیگنڈا‘ کہہ کر مسترد کیا۔
تنازعے کے بعد اے آر رحمان نے وضاحت جاری کی اور کہا کہ انہیں کسی کو دکھ پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا اور وہ بھارت اور موسیقی سے گہری محبت رکھتے ہیں۔
Pages:
[1]