Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 443|Reply: 0

پرکاش راج نے اے آر رحمان تنازع پر کنگنا رناوت کو بالواسطہ جواب دیدیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
199522
Post time 2026-2-13 06:06:05 | Show all posts |Read mode
  

نامور بھارتی اداکار پرکاش راج نے موسیقار اے آر رحمان سے متعلق حالیہ تنازع پر بات کی اور اداکارہ کنگنا رناوت کو بالواسطہ جواب دیدیا۔

کیرالہ لٹریچر فیسٹیول میں مباحثہ بعنوان ’اختلاف رائے کو جرم بنانا‘ کے دوران پرکاش راج نے کہا کہ جس طرح اے آر رحمان کے بیان کے بعد عوامی ردِعمل سامنے آیا، وہ غیر ضروری اور جارحانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے آر رحمان ایک عالمی سطح کے فنکار ہیں، جنہوں نے جب ’ماں تجھے سلام‘، ’جے ہو‘ گائے اور 2 آسکر ایوارڈ جیتے تو سب نے خوشیاں منائیں، دراصل انہیں اپنے کام کے لیے کسی کی خوشنودی کی ضرورت نہیں۔   
کنگنا رناوت نے اے آر رحمان سے متعلق نیا تنازع چھیڑ دیا

بالی ووڈ اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت اور نامور موسیقار اے آر رحمان کے درمیان نیا تنازع سامنے آیا ہے۔   

نامور اداکار نے کنگنا رناوت کے دعوے پر تنقید کی اور کہا کہ اے آر رحمان نے اگر فلم ایمرجنسی کےلیے کام کرنے سے انکار کیا تھا تو کیا صرف انکار کی بنیاد پر آپ کسی کو بھی ملک دشمن قرار دیں گی؟ یہ افسوسناک ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اے آر رحمان کے خلاف اس کے بعد کیسا جوش و خروش سے بھرپور ردعمل آیا ہے، دیکھیں لوگ بھونکنا شروع ہوگئے ہیں، خاتون اپنی پروپیگنڈا فلم کو کلاسک کہہ رہی ہیں۔

اس سے قبل کنگنا رناوت نے اے آر رحمان پر تعصب اور نفرت کا الزام لگایا تھا اور دعویٰ کیا کہ موسیقار نے ان کی فلم کو ’پروپیگنڈا‘ کہہ کر مسترد کیا۔

تنازعے کے بعد اے آر رحمان نے وضاحت جاری کی اور کہا کہ انہیں کسی کو دکھ پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا اور وہ بھارت اور موسیقی سے گہری محبت رکھتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-13 03:20 GMT+5 , Processed in 1.131692 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list