چاہت فتح علی بسنت منانے لاہور پہنچ گئے، پتنگ تھام کر رقص بھی کیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-06/1553873_2953432_Cht_updates.jpgاسکرین گریب/ چاہت فتح علی خان ایکسمزاحیہ انداز میں گلوکاری کرکے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان بسنت منانے کیلئے لاہور پہنچ گئے۔
لاہور کی ایک چھت پر بسنت مناتے ہوئے چاہت فتح علی خان نے اپنی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی ہے، جس میں وہ دونوں ہاتھوں میں پتنگ تھامے رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو میں چاہت فتح علی خان کافی خوش نظر آرہے ہیں، اس دوران لوگ ان کے ساتھ تصاویر بناتے بھی نظر آئے، جبکہ ان کی ویڈیو پر مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
چاہت فتح علی خان نے بسنت کی مناسبت سے گزشتہ روز اپنا نیا گانا بھی ریلیز کیا تھا۔ جس کے بول بندے باریاں ہیں، گانے کی ویڈیو انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-05/1553584_110434_updates.jpg
حدیقہ کیانی کا گیت کاپی کرکے چاہت فتح نے بسنت کا گانا بنادیا، صارفین کے دلچسپ تبصرے
چاہت فتح علی خان کے نئے گانے کے بول بندے باریاں ہیں، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
چاہت فتح علی خان کے نئے گانے کی ویڈیو شیئر ہوتے ہی اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
Pages:
[1]