slotcosino Publish time 2026-2-13 06:06:07

شکریہ رانا صاحب، ورنہ ہم بھارت کے خلاف کھیلنے کا سوچ ہی لیتے، سعید اجمل کی فہیم اشرف کی تعریف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-07/1554183_9993163_sf_updates.jpgفائل فوٹوز

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹرسعید اجمل نے فہیم اشرف کی نیدرلینڈ کے خلاف عمدہ بیٹنگ پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 3 وکٹ سے شکست دے دی، فہیم اشرف کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، جس پر سابق کھلاڑیوں نے ان کی تعریف کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-07/1554130_012430_updates.jpg
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دیدی

آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

148 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے آخری اوور میں حاصل کیا، فہیم اشرف کی آخری لمحات میں زبردست بیٹنگ نے شائقین کے دل جیت لیے۔

کولمبو میں ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم نے پہلے بولنگ کروانے کا فیصلہ کیا تھا، پہلی اننگ میں نیدرلینڈز کی ٹیم 19.5 اوورز میں 147 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی، فہیم اشرف کی شاندار اور ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان ٹیم نے آخری اوور میں ہدف حاصل کر لیا۔

فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر 29 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

جس پر سعید اجمل نے فہیم اشرف کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ“تھینک یو رانا صاحب،ورنہ ہم شاید بھارت کے ساتھ کھیلنے کا سوچ ہی لیتے۔“
Pages: [1]
View full version: شکریہ رانا صاحب، ورنہ ہم بھارت کے خلاف کھیلنے کا سوچ ہی لیتے، سعید اجمل کی فہیم اشرف کی تعریف