پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ میں واپسی سے متعلق خاموشی توڑ دی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-05/1553525_9152906_8_updates.jpgفائل فوٹو
ہالی ووڈ میں عالمی شہرت حاصل کرنے کے بعد اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھارتی سنیما میں واپسی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔
ایک انٹرویو میں 43 سالہ اداکارہ نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ میں واپس آ رہی ہوں اور بھارت میںفلم کر رہی ہوں، کیونکہ اگر بھارتی سنیما میں واپسی کا کوئی اور طریقہ ہوتا تو وہ یہی ہو سکتا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-18/1529532_014253_updates.jpg
پریانکا چوپڑا کی 6 سال بعد بھارتی سنیما میں واپسی، مداح پُرجوش
عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی 6 سال بعد بھارتی سینما میں واپسی ہوگئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ڈان اور کرش فلم فرنچائز میں واپسی سے متعلق افواہوں پر سوال کے جواب میں پریانکا چوپڑا نے محتاط رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں ان میں سے کسی کے بارے میں بات کر سکتی ہوں یا نہیں۔
پریانکا چوپڑا کے آئندہ منصوبوں میں ہالی ووڈ فلم دی بلف شامل ہے، جو 25 فروری 2026 کو ڈیجیٹل ریلیز کے لیے شیڈول ہے، جبکہ فلم وارانسی اگلے سال ریلیز ہونے کا امکان ہے۔
Pages:
[1]