زین ملک کا نیا البم ’کوناکول‘ کب ریلیز ہوگا؟، تاریخ سامنے آگئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-05/1553541_6942608_nbdn_updates.jpg— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کے مداحوں کا انتظار بلآخر ختم ہوگیا۔
گلوکار نے طویل انتظار کے بعد آنے والے اسٹوڈیو البم ’کوناکول‘ کا اعلان کر دیا۔
زین ملک نے اپنے نئے میوزک البم کوناکول کے ذریعے جنوبی ایشیائی ورثے کی جانب ایک باریک مگر نمایاں اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے مذکورہ البم میں شامل ایک گانے کے لیے اردو زبان کا بھی استعمال کیا ہے۔
پاکستانی نژاد گلوکار نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے پانچویں اسٹوڈیو میوزک البم کی ریلیز کا باضابطہ اعلان کیا۔
اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ وہ وقت ایک بار پھر آ گیا ہے۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے پانچواں اسٹوڈیو البم بنانے کا موقع ملا۔ میرا نیا البم کوناکول 17 اپریل کو ریلیز ہو رہا ہے، جبکہ ڈائی فار می اس جمعے کو آ رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-15/1528738_014628_updates.jpg
ایک دہائی بعد زین ملک کی’ون ڈائریکشن‘ میں دوبارہ شمولیت
پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے ایک دہائی کے بعد ’ون ڈائریکشن‘ میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ون ڈائریکشن اسٹار کے نئے البم کوناکول میں اس قدر ثقافتی رنگ نمایاں ہیں کہ اسے ان کا اب تک کا سب سے زیادہ ثقافت سے جڑا میوزک پروجیکٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل زین ملک نے ایک لائیو اسٹریم کے دوران اپنے نئے البم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں جنوبی ایشیائی موسیقی پر مبنی کچھ زبردست کام کر رہا ہوں اور ان اثرات کو اپنی موسیقی میں شامل کر رہا ہوں۔
Pages:
[1]