ہم پر پہلے میچز کا دباؤ نہیں: سلمان علی آغا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-06/1553795_8118281_Salman-Ali-Agha-2_updates.jpgپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا—فائل فوٹوپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہم پر پہلے میچز کا دباؤ نہیں ہے۔
انہوں نے کولمبو میں ہونے والی پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ ہم ہر میچ میں اپنا بہترین دینے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغانے کہا ہے کہ ہم سب میچز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-14/1490544_083105_updates.jpg
ٹیم مینجمنٹ نے 25 پلیئرز کا پول تیار کیا ہے، سلمان آغا
پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے پچیس پلیئرز کا پول تیار کیا ہے، اس پول میں سینئر پلیئرز بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی بھی شامل ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا ہے کہ ہماری تیاری بہت اچھی ہے بس اب پلان پر کام کرنا ہے۔
پاکستانی ٹیم کی کپتان نے بتایا ہے کہ ہم نے 6 ماہ میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔
ان کا کہناہے کہ موسم ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے ہم اس کا کچھ نہیں کر سکتے، البتہ ہمارے ہاتھ میں پرفارمنس ہے، وہ ہم نے دینی ہے۔
سلمان علی آغا نے بتایا ہے کہ ہم تینوں میچز جیتے ہیں تو پھر ہمیں رن ریٹ کی زیادہ ضرورت نہیں ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں تیسرے نمبر پر ہی بیٹنگ کروں گا، نمبر تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
Pages:
[1]