یاسر حسین نے سنی دیول کو والد کے نقشِ قدم پر چلنے کا چیلنج دے دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-05/1553493_3468795_%DB%8C%DA%A9%D8%AF_updates.jpg— فائل فوٹوپاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار، رائٹر اور ہدایت کار یاسر حسین نے بالی ووڈ فلم بارڈر 2 کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فلم کے مرکزی اداکار سنی دیول کو والد دھرمیندر کے نقش قدم پر چلنے کا چیلنج دے دیا۔
حال ہی میں فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی اداکار نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے فلم بارڈر 2 کی کامیابی پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
باکس آفس پر 22 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کرنے پر سنی دیول نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’آواز کہاں تک گئی؟‘ اور پھر خود ہی جواب بھی دیا کہ ’آپ کے دلوں تک۔‘ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-05/1553493_5193867_%D8%A8%D8%B7%D8%B3%D9%BE_updates.jpg
اسی پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے یاسر حسین نے سنی دیول کو مخاطب کر کے محتاط مگر واضح ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ سلام سنی پاجی، بچپن سے آپ کی فلمیں دیکھتے اور پسند کرتے آئے ہیں، مگر محبت کی آواز دلوں تک پہنچتی ہے، نفرت کی نہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549431_105752_updates.jpg
پاکستان مخالف بھارتی فلم پر خلیجی ملکوں نے پابندی لگادی
بھارتی میڈیا کے مطابق بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں فلم بارڈر 2 ریلیز نہیں کی جائے گی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے مزید کہا کہ بارڈر 2 کی آواز صرف نفرت کرنے والوں کے دلوں تک پہنچی ہے۔
انہوں نے سنی دیول سے مطالبہ کیا کہ وہ کم از کم ایک ایسی فلم ضرور بنائیں جیسی ان کے والد، دھرمیندر جاتے جاتے بنا گئے ’اکیس‘، ایک اینٹی وار فلم جو جارحانہ قوم پرستی کے بجائے انسانی جان کی قیمت کو اجاگر کرتی ہے۔
واضح رہے کہ انوراگ سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی بارڈر 2 میں سنی دیول کے ساتھ ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور اہان شیٹی بھی شامل ہیں۔
Pages:
[1]