’ہیری پوٹر‘ کی مصنفہ نے بچوں کے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے مبینہ تعلقات پر خاموشی توڑ دی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-05/1553506_220003_%D9%86%D9%86%D8%B4%DB%8C%D8%A7_updates.jpg— فائل فوٹوز
مشہور ناول ’ہیری پوٹر‘ کی مصنفہ جے کے رولنگ نے جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین کو ’ہیری پوٹر اینڈ دی کرسڈ چائلڈ‘ کی براڈوے افتتاحی تقریب میں مدعو کرنے کی تردید کر دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی مصنفہ نے بدنام زمانہ اور بچوں کے جنسی جرائم میں سزا یافتہ مجرم جیفری ایپسٹین سے مبینہ تعلقات کے حوالے سے زیر گردش افواہوں پر وضاحت جاری کر دی ہے۔
امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے جیفری ایپسٹین کے جرائم سے متعلق 30 لاکھ سے زائد دستاویزات جاری کیے جانے کے بعد کئی بااثر شخصیات کے نام زیرِ بحث آئے، جن میں جے کے رولنگ کا نام بھی قیاس آرائیوں کی زد میں آیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-02/1552669_031619_updates.jpg
ٹرمپ کا مائیکل وولف اور ایپسٹن اسٹیٹ کیخلاف قانونی کارروائی پر غور
امریکی صدر نے نئی دستاویزات کو بے گناہی کا ثبوت قرار دے دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ہیری پوٹر سیریز سے عالمی شہرت حاصل کرنے والی جے کے رولنگ کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے ایپسٹین کو 22 اپریل 2018 کو براڈوے پر پیش کیے جانے والے ڈرامے ’ہیری پوٹر اینڈ دی کرسڈ چائلڈ‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے برطانوی مصنفہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وضاحت پیش کی اور لکھا کہ یہ بات حد سے زیادہ مضحکہ خیز ہے۔ نہ میں نے، نہ ہی میری ٹیم کے کسی فرد نے کبھی جیفری ایپسٹین سے ملاقات کی، اس سے رابطہ کیا یا اسے کسی تقریب میں مدعو کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپسٹین فائلز کے جائزے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دعوت نامے جے کے رولنگ نے نہیں بلکہ اس مشہور اسٹیج شو کے پروڈیوسر کولن کیلنڈر نے جیفری ایپسٹین کی ساتھی پیگی سیگل کی درخواست پر بھجوائے تھے۔ پیگی سیگل نے مبینہ طور پر کولن کیلنڈر کو ای میل میں لکھا تھا کہ ایک بہت اہم دوست اس شاندار پیشکش کو دیکھنا چاہتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پلے گراؤنڈ انٹرٹینمنٹ کے سربراہ کولن کیلنڈر نے تصدیق کی کہ انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ اہم دوست کون ہے۔
جاری کردہ دستاویزات میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ جیفری ایپسٹین نے بالآخر یہ شو نہیں دیکھا کیونکہ اس کا نام مہمانوں کی فہرست میں شامل نہ ہونے کے سبب اسے داخلے کے وقت ہی روک دیا گیا تھا۔
Pages:
[1]