Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 402|Reply: 0

’ہیری پوٹر‘ کی مصنفہ نے بچوں کے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے مبینہ تعلقات پر خاموشی توڑ دی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205973
Post time 2026-2-13 08:41:26 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹوز

مشہور ناول ’ہیری پوٹر‘ کی مصنفہ جے کے رولنگ نے جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین کو ’ہیری پوٹر اینڈ دی کرسڈ چائلڈ‘ کی براڈوے افتتاحی تقریب میں مدعو کرنے کی تردید کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی مصنفہ نے بدنام زمانہ اور بچوں کے جنسی جرائم میں سزا یافتہ مجرم جیفری ایپسٹین سے مبینہ تعلقات کے حوالے سے زیر گردش افواہوں پر وضاحت جاری کر دی ہے۔

امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے جیفری ایپسٹین کے جرائم سے متعلق 30 لاکھ سے زائد دستاویزات جاری کیے جانے کے بعد کئی بااثر شخصیات کے نام زیرِ بحث آئے، جن میں جے کے رولنگ کا نام بھی قیاس آرائیوں کی زد میں آیا۔   
ٹرمپ کا مائیکل وولف اور ایپسٹن اسٹیٹ کیخلاف قانونی کارروائی پر غور

امریکی صدر نے نئی دستاویزات کو بے گناہی کا ثبوت قرار دے دیا۔   

ہیری پوٹر سیریز سے عالمی شہرت حاصل کرنے والی جے کے رولنگ کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے ایپسٹین کو 22 اپریل 2018 کو براڈوے پر پیش کیے جانے والے ڈرامے ’ہیری پوٹر اینڈ دی کرسڈ چائلڈ‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے برطانوی مصنفہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وضاحت پیش کی اور لکھا کہ یہ بات حد سے زیادہ مضحکہ خیز ہے۔ نہ میں نے، نہ ہی میری ٹیم کے کسی فرد نے کبھی جیفری ایپسٹین سے ملاقات کی، اس سے رابطہ کیا یا اسے کسی تقریب میں مدعو کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپسٹین فائلز کے جائزے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دعوت نامے جے کے رولنگ نے نہیں بلکہ اس مشہور اسٹیج شو کے پروڈیوسر کولن کیلنڈر نے جیفری ایپسٹین کی ساتھی پیگی سیگل کی درخواست پر بھجوائے تھے۔ پیگی سیگل نے مبینہ طور پر کولن کیلنڈر کو ای میل میں لکھا تھا کہ ایک بہت اہم دوست اس شاندار پیشکش کو دیکھنا چاہتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پلے گراؤنڈ انٹرٹینمنٹ کے سربراہ کولن کیلنڈر نے تصدیق کی کہ انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ اہم دوست کون ہے۔

جاری کردہ دستاویزات میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ جیفری ایپسٹین نے بالآخر یہ شو نہیں دیکھا کیونکہ اس کا نام مہمانوں کی فہرست میں شامل نہ ہونے کے سبب اسے داخلے کے وقت ہی روک دیا گیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 17:54 GMT+5 , Processed in 0.051692 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list