24 گھنٹے کا روزہ: کولیسٹرول، بلڈ شوگر اور میٹابولزم پر کیا اثرات ڈالتا ہے؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555120_2510021_News2_updates.jpg---فائل فوٹو
طبی ماہرین کی جانب سے بہترین مجموعی صحت کے لیے ہفتے میں کم از کم ایک سے دو بار 24 گھنٹے کا روزہ رکھنا تجویز کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں جسم نمایاں تبدیلیوں سے گزرتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق 24 گھنٹے کچھ نہ کھانے پینے کے دوران جسم توانائی کے لیے خوراک کے بجائے ذخیرہ شدہ چربی استعمال کرنا شروع کر دیتا ہے جس کے کولیسٹرول، بلڈ شوگر اور مجموعی میٹابولزم پر مثبت اثرات پڑتے ہیں۔
کولیسٹرول پر اثرات
دوسری جانب تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹے کے پانی پر مشتمل روزے کے دوران مجموعی کولیسٹرول میں عارضی اضافہ دیکھا گیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554778_120951_updates.jpg
’منی اسٹروک‘ کی 7 علامات جو ہر کسی کو معلوم ہونی چاہئیں
’منی اسٹروک‘ (عارضی فالج) جسے ٹرانزینٹ اسکیمک اٹیک (TIA) کہا جاتا ہے، دماغ تک خون کی فراہمی میں عارضی رکاوٹ کے باعث ہوتا ہے، اگرچہ اس سے مستقل نقصان نہیں ہوتا مگر یہ آنے والے بڑے فالج کی سخت وارننگ قرار دیا جاتا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایل ڈی ایل (خراب کولیسٹرول) اور ایچ ڈی ایل (فائدہ مند کولیسٹرول) دونوں میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ ٹرائی گلیسرائیڈز میں واضح کمی آتی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ تبدیلیاں ہارمونز، خاص طور پر گروتھ ہارمون کے بڑھنے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
صحت مند افراد میں کھانا دوبارہ شروع کرنے پر کولیسٹرول کی سطح معمول پر آ جاتی ہے۔
بلڈ شوگر پر اثرات
24 گھنٹے کے (سولڈ فوڈ) روزے کے دوران بلڈ شوگر میں اوسطاً 8 ملی گرام فی ڈیسی لیٹر کمی دیکھی گئی ہے اور انسولین کی سطح بھی نارمل ہو جاتی ہے، حتیٰ کہ کچھ ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں بھی اس کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔
ایسی صورت میں جگر میں موجود گلائیکوجن گلوکوز فراہم کرتا رہتا ہے جس سے شوگر خطرناک حد تک نہیں گرتی۔
ماہرین کے مطابق یہ روزہ قلیل مدت میں شوگر کنٹرول بہتر بنانے میں مددگار ہو سکتا ہے، خاص طور پر پری ڈائیبٹیز کے مریضوں کے لیے۔
میٹابولزم پر اثرات https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-28/1551055_093959_updates.jpg
رات کا کھانا جلد کھانے کے صحت پر حیران کن فوائد
طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ رات کے کھانے کا وقت صحت کے لیے کھانے کی مقدار سے بھی زیادہ اہم ہے، رات دیر سے کھانا کھانا ناصرف نیند کو متاثر کرتا ہے بلکہ شوگر، وزن اور ہارمونز پر بھی منفی اثر ڈالتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
24 گھنٹے کے روزے میں جسم کی توانائی خرچ کرنے کی رفتار کچھ کم ہو جاتی ہے تاہم چربی جلنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے اور جسم کیٹوسس کی طرف جاتا ہے۔
اس دوران وزن میں کمی زیادہ تر پانی اور گلائیکوجن کے اخراج کی وجہ سے ہوتی ہے نہ کہ فوری چربی گھٹنے سے۔
24 گھنٹے کے روزے کے دوران گروتھ ہارمون عضلات کو محفوظ رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔
کیا 24 گھنٹے کا روزہ سب کے لیے محفوظ ہے؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547369_013745_updates.jpg
سُپر فوڈ کلونجی کے صحت پر 5 حیران کُن فوائد
کلونجی، جسے نگيلا سیٹیوا بھی کہا جاتا ہے، صدیوں سے بطور دوا اور مسالہ استعمال کی جا رہی ہے۔ جدید سائنسی تحقیق نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کلونجی مجموعی صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ماہرینِ صحت کے مطابق اگرچہ یہ روزہ وزن کم کرنے اور بلڈ شوگر بہتر بنانے میں فائدہ مند ہو سکتا ہے لیکن یہ ہر فرد کے لیے موزوں نہیں۔
’جانز ہاپکنز میڈیسن‘ کے مطابق 18 سال سے کم عمر بچے، حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین، ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں اور کھانے کی بیماریوں کی تاریخ رکھنے والے افراد کو 24 گھنٹے کے روزے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کا روزہ یا فاسٹنگ اپنانے سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
Pages:
[1]