Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 786|Reply: 0

24 گھنٹے کا روزہ: کولیسٹرول، بلڈ شوگر اور میٹابولزم پر کیا اثرات ڈالتا ہے؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205973
Post time 2026-2-13 09:21:10 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

طبی ماہرین کی جانب سے بہترین مجموعی صحت کے لیے ہفتے میں کم از کم ایک سے دو بار 24 گھنٹے کا روزہ رکھنا تجویز کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں جسم نمایاں تبدیلیوں سے گزرتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق 24 گھنٹے کچھ نہ کھانے پینے کے دوران جسم توانائی کے لیے خوراک کے بجائے ذخیرہ شدہ چربی استعمال کرنا شروع کر دیتا ہے جس کے کولیسٹرول، بلڈ شوگر اور مجموعی میٹابولزم پر مثبت اثرات پڑتے ہیں۔
کولیسٹرول پر اثرات

دوسری جانب تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹے کے پانی پر مشتمل روزے کے دوران مجموعی کولیسٹرول میں عارضی اضافہ دیکھا گیا ہے۔    
’منی اسٹروک‘ کی 7 علامات جو ہر کسی کو معلوم ہونی چاہئیں

’منی اسٹروک‘ (عارضی فالج) جسے ٹرانزینٹ اسکیمک اٹیک (TIA) کہا جاتا ہے، دماغ تک خون کی فراہمی میں عارضی رکاوٹ کے باعث ہوتا ہے، اگرچہ اس سے مستقل نقصان نہیں ہوتا مگر یہ آنے والے بڑے فالج کی سخت وارننگ قرار دیا جاتا ہے۔    

ایل ڈی ایل (خراب کولیسٹرول) اور ایچ ڈی ایل (فائدہ مند کولیسٹرول) دونوں میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ ٹرائی گلیسرائیڈز میں واضح کمی آتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ تبدیلیاں ہارمونز، خاص طور پر گروتھ ہارمون کے بڑھنے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

صحت مند افراد میں کھانا دوبارہ شروع کرنے پر کولیسٹرول کی سطح معمول پر آ جاتی ہے۔
بلڈ شوگر پر اثرات

24 گھنٹے کے (سولڈ فوڈ) روزے کے دوران بلڈ شوگر میں اوسطاً 8 ملی گرام فی ڈیسی لیٹر کمی دیکھی گئی ہے اور انسولین کی سطح بھی نارمل ہو جاتی ہے، حتیٰ کہ کچھ ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں بھی اس کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔

ایسی صورت میں جگر میں موجود گلائیکوجن گلوکوز فراہم کرتا رہتا ہے جس سے شوگر خطرناک حد تک نہیں گرتی۔  

ماہرین کے مطابق یہ روزہ قلیل مدت میں شوگر کنٹرول بہتر بنانے میں مددگار ہو سکتا ہے، خاص طور پر پری ڈائیبٹیز کے مریضوں کے لیے۔
میٹابولزم پر اثرات   
رات کا کھانا جلد کھانے کے صحت پر حیران کن فوائد

طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ رات کے کھانے کا وقت صحت کے لیے کھانے کی مقدار سے بھی زیادہ اہم ہے، رات دیر سے کھانا کھانا ناصرف نیند کو متاثر کرتا ہے بلکہ شوگر، وزن اور ہارمونز پر بھی منفی اثر ڈالتا ہے۔   

24 گھنٹے کے روزے میں جسم کی توانائی خرچ کرنے کی رفتار کچھ کم ہو جاتی ہے تاہم چربی جلنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے اور جسم کیٹوسس کی طرف جاتا ہے۔

اس دوران وزن میں کمی زیادہ تر پانی اور گلائیکوجن کے اخراج کی وجہ سے ہوتی ہے نہ کہ فوری چربی گھٹنے سے۔

24 گھنٹے کے روزے کے دوران گروتھ ہارمون عضلات کو محفوظ رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔
کیا 24 گھنٹے کا روزہ سب کے لیے محفوظ ہے؟   
سُپر فوڈ کلونجی کے صحت پر 5 حیران کُن فوائد

کلونجی، جسے نگيلا سیٹیوا بھی کہا جاتا ہے، صدیوں سے بطور دوا اور مسالہ استعمال کی جا رہی ہے۔ جدید سائنسی تحقیق نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کلونجی مجموعی صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتی ہے۔   

ماہرینِ صحت کے مطابق اگرچہ یہ روزہ وزن کم کرنے اور بلڈ شوگر بہتر بنانے میں فائدہ مند ہو سکتا ہے لیکن یہ ہر فرد کے لیے موزوں نہیں۔  

’جانز ہاپکنز میڈیسن‘ کے مطابق 18 سال سے کم عمر بچے، حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین، ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں اور کھانے کی بیماریوں کی تاریخ رکھنے والے افراد کو 24 گھنٹے کے روزے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کا روزہ یا فاسٹنگ اپنانے سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔





نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 17:54 GMT+5 , Processed in 0.046549 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list