slotcosino Publish time 2026-2-13 10:36:44

تمباکو نوشی شروع کرنے کی عمر اس بات سے زیادہ اہم ہے آپ کتنی سگریٹ پیتے ہیں، تحقیق

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-02/1552735_9823028_smoking_updates.jpgفوٹو: فائل

تمباکو نوشی شروع کرنے کی عمر اس بات سے زیادہ اہم کیوں ہے کہ آپ کتنا سگریٹ پیتے ہیں؟

اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک گروہ کے کسی بھی فرد میں دل کی بیماری کے شواہد موجود نہیں تھے اور نہ ہی وہ پہلے کبھی فالج کا شکار ہوئے تھے، لیکن ان میں سے تقریباً 37 لاکھ افراد سگریٹ نوش تھے۔

اس گروپ میں سے تقریباً ایک چوتھائی نے 20 سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے سگریٹ نوشی شروع کی تھی، جبکہ دو فیصد نے 15 سال کی عمر سے پہلے سگریٹ پینا شروع کر دی تھی۔ بعد ازاں محققین نے ڈیٹا کا جائزہ لیا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کن افراد کو دل کا دورہ پڑا، فالج ہوا، یا کسی بھی وجہ سے موت واقع ہوئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/magazine/2022-03-17/1062878_100242_updates.jpg
تمباکو نوشی کیسے ترک کریں؟

تمبا کونوشی کسی بھی ملک کی شر ح اموات میں اضافے کا... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان رجحانات کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا کہ سب سے زیادہ خطرات ان افراد میں دیکھا گیا جنہوں نے 20 سال کی عمر سے قبل سگریٹ نوشی شروع کی اور بہت زیادہ سگریٹ پیتے رہے، جس میں سال میں 20 سے زیادہ پیکٹ سگریٹ پینا شامل ہے۔

یہاں تک کہ وہ لوگ بھی جو ماضی میں زیادہ سگریٹ پیتے تھے لیکن بعد میں چھوڑ چکے ہیں، وہ بھی زیادہ خطرے میں رہے۔ جب ان کا موازنہ ان افراد سے کیا گیا جو سگریٹ نوشی نہیں کرتے تو اس گروپ میں دل کے دورے کا خطرہ دو گنا سے بھی زیادہ تھا، جبکہ فالج کا خطرہ تقریباً 80 فیصد زیادہ پایا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2020-08-25/812853_105121_updates.jpg
سگریٹ نوشی کے نقصانات کم کرنے کیلئے 4 مفید ٹپس

سگریٹ نوشی ایک بد ترین لت ہے جس کے مجموعی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس لت سے جان چھڑانا ناممکن سا ہے، سگریٹ نوشی کے نقصانات کم کرنے کے لیے کچھ عادتیں اپنا کر صحت زیادہ بگڑنے سے بچایا جا سکتا ہےhttps://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

تحقیقی ٹیم کے سربراہ جونگ ہون کو نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس تحقیق سے نوجوانوں میں انسداد تمباکو نوشی سے متعلق زیادہ معلومات ملیں گی۔

ابتدائی عمر میں تمباکو نوشی کا آغاز اس نقصان دہ سماجی رویّے کی زیادہ مضبوط لت کے امکان کی نشاندہی کر سکتا ہے۔ ان نتائج کے مطابق تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ تمباکو نوشی کے قلبی امراض کے آغاز پر اثرات عمر اور شدت پر منحصر ہوتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: تمباکو نوشی شروع کرنے کی عمر اس بات سے زیادہ اہم ہے آپ کتنی سگریٹ پیتے ہیں، تحقیق