کراچی: چمن کا 18 سالہ نوجوان ریبیز میں مبتلا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-03/1552974_2244040_Dog-Bites_updates.jpg—فائل فوٹو
چمن سے تعلق 18 سالہ نوجوان ریبیز میں مبتلا ہو کر کراچی کے انڈس اسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا تھا۔
یہ بات انڈس اسپتال میںریبیز کلینک کے انچارجڈاکٹر آفتاب گوہر نے بتائی ہے، جن کے مطابق متاثرہ نوجوان کو تقریباً 6 ہفتے قبل کتے نے کاٹا تھا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ نوجوان کو مقامی ڈاکٹر سے غیر مستند انجکشن لگوائے گئے اور ریبیز سے بچاؤ کی مکمل ویکسین نہیں دی گئی، نہ ہی زخم کی صفائی کی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-27/1550871_093959_updates.jpg
سندھ میں سال کی پہلی ریبیز ہلاکت، 8 سالہ بچی انتقال کرگئی
سندھ میں رواں برس ریبیزسے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوگئی، سانگھڑ کے نواحی علاقے جھول میں کتے کے کاٹے سے 8 سالہ بچی انتقال کرگئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ڈاکٹر آفتاب گوہر نے بتایا ہے کہ چند روز قبل نوجوان کے زخم میں درد اور ذہنی کیفیت میں تبدیلی شروع ہوئی اور اسپتال پہنچنے پر نوجوان میں ہائیڈروفوبیا اور ایروفوبیا کی تصدیق ہوئی۔
انچارج ریبیز کلینک نے یہ بھی بتایا ہے کہ جب مریض کے اہلِ خانہ کو مرض اور انجام سے آگاہ کیا گیا تو انہوں نوجوان کو اسپتال میں داخل کروانے سے انکار کر دیا اور اسے گھر واپس لے گئے۔
Pages:
[1]