انسان کا 150 سال تک زندہ رہنا ممکن ہے، محققین کا دلچسپ انکشاف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-28/1551099_669314_5_updates.jpg— فائل فوٹوجینیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا وقت بھی آئے گا جب انسانوں کا 150 سال تک زندہ رہنا ممکن ہوگا۔
ماہر جینیات اسٹیو ہوروتھ نے حال ہی میں اس موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ انسان کی حیاتیاتی عمر کی درست پیمائش کرنے کے لیے کی جانے والی تحقیق انقلاب برپا کر رہی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ تحقیق کے دوران ہونے والی نئی پیشرفت سائنسدانوں کو اس بات کا تعین کرنے کی اجازت دیتی ہے کہ کیا بڑھاپے سے وابستہ بیماریوں کا علاج کرنے کے بجائے بڑھاپے کے عمل کو سست کیا جاسکتا ہے یا پھر انسان بوڑھے ہونے کے بعد دوبارہ جوان ہو سکتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-27/1550808_015413_updates.jpg
امریکی کوہ پیما رسیوں کے بغیر تائیوان کی بلند ترین عمارت تائی پے 101 پر چڑھ گیا
امریکی کوہ پیما ایلکس ہونولڈ نے رسیوں کے بغیر تائیوان کی فلک بوس عمارت تائی پے101 پر چڑھ گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اسٹیو ہوروتھ کے مطابق تحقیق میں ہونے والی پیش رفتاس امکان کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ انسان کی حیاتیاتی عمر کو پیچھے کی طرف دوبارہ موڑا جا سکتا ہے یعنی بوڑھاپے کے بعد دوبارہ جوان ہونا ممکن ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عمر دراز کرنے والے کسی بھی علاج کی توثیق کرنے سے پہلے عمر بڑھنے کی درست پیمائش کرنے کے قابل اعتماد طریقے اہم ہیں کیونکہ یہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ علاج عمر دراز کرنے کے لیے حقیقی طور پر مؤثر ہے۔
اسٹیو ہوروتھ نے کہا کہ تحقیق کے نتائج انسان کی لمبی عمر کو نئی شکل دینے میں جدید جینیات اور سائنس کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے۔
Pages:
[1]