امریکی شہری نے صحتمند بننے کیلئے خود کو ایک سال کیلئے کمرے میں لاک کرلیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-30/1551871_5310354_GAZA-NEW-2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔امریکی ریاست یوٹاہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے صحت مند بننے کے لیے خود کو ایک سال کے لیے اپنے گھر کے کمرے میں بند کر لیا۔
بتایا جاتا ہے کہ 49 سالہ اسکپ بوئس نامی اس شخص نے فیصلہ کیا وہ اپنی زندگی کے انداز کو بہتر بنانے کے لیے پورا سال بیڈروم تک ہی محدود رہے گا اور بیرونی دنیا سے ہر قسم کا رابطہ ختم کر دے گا۔
اسکپ بوئس جو تعمیراتی کاروبار کا سابق مالک ہے، 10 فروری کو اپنی بیوی اور بیٹی کو الوداع کہہ کر اپنے بیڈروم میں داخل ہوا اور دروازہ بند کرکے اپنے ایک سالہ تنہائی کے منصوبے کا آغاز کر دیا۔ وہ پورے 365 دن اسی کمرے میں رہنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس پورے تجربے کو یوٹیوب پر براہِ راست نشر کریگا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-27/1550870_093921_updates.jpg
طویل ترین وقت تک درخت کو گلے لگانے کا ورلڈ ریکارڈ
کینیا کی ایک ماحولیاتی کارکن نے 72 گھنٹے تک درخت سے لپٹ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ 22 سالہ ٹروفینا موتھونی نے مسلسل 72 گھنٹے تک ایک درخت کے تنے لپٹی رہی، اس کارنامے کے ساتھ اس نے درخت کو سب سے طویل وقت تک گلے لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اسکا کہنا ہےکہ کمرے سے باہر نہیں نکلتا اور لائیو اسٹریم 24 گھنٹے، ساتوں دن جاری رہتی ہے۔ میں باہر کی تفریح یا غیر منصوبہ بند میل جول کو اندر نہیں لاتا، جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ ناظرین کے سامنے ہوتا ہے۔ میں اسی کمرے میں رہتا ہوں، سوتا ہوں، ورزش کرتا ہوں، پڑھتا ہوں، لکھتا ہوں اور اپنا تمام وقت یہیں گزارتا ہوں۔
اسکا کہنا ہے کہ یہ چونکا والا معاملہ نہیں، میں ایک کنٹرول قسم کا ماحول بنانا چاہتا ہوں، جہاں میں مسلسل محرکات سے کچھ فاصلے پر جا سکوں۔ نظم و ضبط دوبارہ قائم کر سکوں اور صحت، توجہ اور جواب دہی پر مبنی عادات کو پھر سے اپنا سکوں۔ اپنی کچھ بری عادتیں چھوڑنا شاید میری توقع سے بھی آسان رہا ہے، مثلاًسافٹ ڈرنک پینا چھوڑنا اچھا محسوس ہو رہا ہے۔
اسکا دعویٰ تھا کہ تنہائی میں لگ بھگ تین ہفتے گزارنے کے بعد زندگی میں مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ زیادہ ورزش کر رہا ہوں، کھانے پینے کا طریقہ صحت مند ہو گیا ہے اور ذہنی صحت میں کافی بہتری آئی ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547734_063758_updates.jpg
بھارتی پائلٹ نے 36 ہزار فٹ بلندی سے بیٹی کو سرپرائز دے دیا
ممبئی سے ناگپور جانے والی بھارتی ایئرلائن کی پرواز میں پائلٹ گردیش سنگھ نے ششم جماعت میں پڑھنے والی اپنی بیٹی کو اس کے اسکول ٹرپ کے دوران حیران کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
تاہم اسکے اس منصوبہ کو ہر کوئی مثبت نتائج کا حامل نہیں سمجھتا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے گئے۔
ایک ایکس یوزر نے کہا یہ انتہائی غیر صحت مند ہے، اس نے مزید کہا آپ کو دھوپ اور باقاعدہ ورزش کی ضرورت ہے۔ آپ کو سماجی میل جول اور تازہ ہوا بھی چاہیے اور کیا اس کمرے میں شاور ہے؟ یہ صحت کے لیے بہتر نہیں ہے۔
Pages:
[1]