مائیکرو چِپ کی بدولت بلی 11 ماہ بعد مالک سے مل گئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-06/1553765_7791407_2_updates.jpg—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
امریکا کی ریاست میسوری میں ایک جذباتی منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب تقریباً 1 سال سے لاپتہ بلی مائیکرو چِپ کی مدد سے اپنے مالک سے دوبارہ مل گئی۔
ری مور اینیمل کنٹرول حکام کے مطابق ایک شہری کی اطلاع پر ایک آوارہ بلی کو ری مور میسوری سے تحویل میں لیا گیا، جب اہلکاروں نے بلی کی مائیکرو چِپ اسکین کی تو معلوم ہوا کہ اس کا نام ہیریئٹ ہے اور وہ گزشتہ 11 ماہ سے لاپتہ تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-06/1553764_090029_updates.jpg
غذائیت سے بھرپور مختلف رنگ کی مکئی تیار
ظاہری دلکشی کے ساتھ ساتھ یہ مکئی اینٹی آکسیڈنٹس اور ضروری غذائی اجزا سے بھی بھرپور ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ری مور اینیمل کنٹرول نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ یہ ہے ہیریئٹ، یہ مائیکرو چِپ کی حامل اور 11 ماہ سے لاپتہ تھی، چونکہ اس کی مائیکرو چِپ کی معلومات اپ ڈیٹ تھیں، اس لیے ہم اس کے مالک سے رابطہ کر سکے اور اسے ان سے ملا دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہیریئٹ کی کہانی پالتو جانوروں کو مائیکرو چِپ لگوانے اور رابطہ معلومات درست رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
ان کے مطابق ایک چھوٹی سی مائیکرو چِپ کھوئے ہوئے پالتو جانور کو طویل عرصے بعد بھی گھر واپس لانے میں بڑا کردار ادا کر سکتی ہے۔
Pages:
[1]