slotcosino Publish time 2026-2-13 13:51:54

عمان میں 19 فروری کو یکم رمضان المبارک ہوگا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556075_4264780_oman_updates.jpg— فائل فوٹو

عمان میں یکم رمضان المبارک 2026ء 19 فروری کو ہونے کا اعلان کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عمان چاند کی باقاعدہ رویت سے ایک ہفتہ قبل ہی رمضان کی تاریخ کا اعلان کرنے والا پہلا عرب ملک ہے۔

عمان کے سرکاری میڈیا کے مطابق بدھ 18 فروری کو ماہ شعبان کا آخری روز ہوگا اور جمعرات 19 فروری 2026 یکم رمضان 1447ہجری ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555495_010114_updates.jpg
پاکستان میں یکم رمضان المبارک کس دن ہو گی؟

ملک میں ​رمضان المبارک 1447ھ کے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہو گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

عمان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق فلکیاتی حساب سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ منگل 29 شعبان کو چاند کا نظر آنا فلکیاتی طور پر ناممکن ہے اور یہ طے ہے کہ سائنسی حقائق کسی دن چاند نظر آنے کو ناممکن قرار دیں تو اس کے برخلاف موصول ہونے والی شہادتیں قبول نہیں کی جاتیں۔

عمان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات 19 فروری 2026 یکم رمضان 1447ہجری ہوگا۔
Pages: [1]
View full version: عمان میں 19 فروری کو یکم رمضان المبارک ہوگا