عمان میں یکم رمضان المبارک 2026ء 19 فروری کو ہونے کا اعلان کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عمان چاند کی باقاعدہ رویت سے ایک ہفتہ قبل ہی رمضان کی تاریخ کا اعلان کرنے والا پہلا عرب ملک ہے۔
عمان کے سرکاری میڈیا کے مطابق بدھ 18 فروری کو ماہ شعبان کا آخری روز ہوگا اور جمعرات 19 فروری 2026 یکم رمضان 1447ہجری ہوگا۔
پاکستان میں یکم رمضان المبارک کس دن ہو گی؟
ملک میں رمضان المبارک 1447ھ کے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہو گی۔
عمان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق فلکیاتی حساب سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ منگل 29 شعبان کو چاند کا نظر آنا فلکیاتی طور پر ناممکن ہے اور یہ طے ہے کہ سائنسی حقائق کسی دن چاند نظر آنے کو ناممکن قرار دیں تو اس کے برخلاف موصول ہونے والی شہادتیں قبول نہیں کی جاتیں۔
عمان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات 19 فروری 2026 یکم رمضان 1447ہجری ہوگا۔