slotcosino Publish time 2026-2-13 15:10:29

یاسر حسین کا اوزیمپک استعمال کرنے والے فنکاروں پر طنز

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556082_6053087_1_updates.jpg
یاسر حسین---فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان، اداکار، کامیڈین اور ہدایت کار یاسر حسین نے حالیہ دنوں اوزیمپک (Ozempic) کے استعمال سے متعلق سوشل میڈیا پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے چند پاکستانی فنکاروں پر طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔

یاسر حسین سوشل میڈیا پر اپنی بے باک رائے کے باعث جانے جاتے ہیں اور اکثر شوبز شخصیات کے بارے میں کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہیں۔

یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تحقیق شیئر کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اوزیمپک انجیکشن کے ممکنہ مضر اثرات میں بینائی کو نقصان، معدے کے مسائل، گردوں کو متاثر ہونا اور شدید صورت میں گردوں کی خرابی شامل ہو سکتی ہے۔

انہوں نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہماری جان پہچان والے تو اوزیمپک استعمال کر کے بالکل فٹ ہیں، شاید اسی لیے مان نہیں رہے کہ وہ یہ لے رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-12/1479919_124228_updates.jpg
میری سب سے بڑی کامیابی میری بیوی ہے، یاسر حسین

انہوں نے مزید کہا کہ اکثر لوگ خواتین کے کردار اور قربانیوں کو کم تر سمجھتے ہیں، لیکن اصل میں وہی اصل سہارا ہوتی ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی شوبز شخصیات پر طنز قرار دیا ہے جو حالیہ مہینوں میں تیزی سے وزن کم کرنے کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اوزیمپک دراصل ذیابیطس کے مریضوں کے لیے تیار کی گئی دوا ہے، تاہم حالیہ عرصے میں اسے وزن کم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے، جس پر عالمی سطح پر بحث جاری ہے۔
Pages: [1]
View full version: یاسر حسین کا اوزیمپک استعمال کرنے والے فنکاروں پر طنز