Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 147|Reply: 0

یاسر حسین کا اوزیمپک استعمال کرنے والے فنکاروں پر طنز

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
200038
Post time 2026-2-13 15:10:29 | Show all posts |Read mode
  
یاسر حسین---فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان، اداکار، کامیڈین اور ہدایت کار یاسر حسین نے حالیہ دنوں اوزیمپک (Ozempic) کے استعمال سے متعلق سوشل میڈیا پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے چند پاکستانی فنکاروں پر طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔

یاسر حسین سوشل میڈیا پر اپنی بے باک رائے کے باعث جانے جاتے ہیں اور اکثر شوبز شخصیات کے بارے میں کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہیں۔

یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تحقیق شیئر کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اوزیمپک انجیکشن کے ممکنہ مضر اثرات میں بینائی کو نقصان، معدے کے مسائل، گردوں کو متاثر ہونا اور شدید صورت میں گردوں کی خرابی شامل ہو سکتی ہے۔

انہوں نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہماری جان پہچان والے تو اوزیمپک استعمال کر کے بالکل فٹ ہیں، شاید اسی لیے مان نہیں رہے کہ وہ یہ لے رہے ہیں۔   
میری سب سے بڑی کامیابی میری بیوی ہے، یاسر حسین

انہوں نے مزید کہا کہ اکثر لوگ خواتین کے کردار اور قربانیوں کو کم تر سمجھتے ہیں، لیکن اصل میں وہی اصل سہارا ہوتی ہیں۔    

ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی شوبز شخصیات پر طنز قرار دیا ہے جو حالیہ مہینوں میں تیزی سے وزن کم کرنے کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اوزیمپک دراصل ذیابیطس کے مریضوں کے لیے تیار کی گئی دوا ہے، تاہم حالیہ عرصے میں اسے وزن کم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے، جس پر عالمی سطح پر بحث جاری ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-13 11:24 GMT+5 , Processed in 4.046057 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list