slotcosino Publish time 2026-2-13 19:03:51

خان صاحب کی صحت پر سیاست نہ کریں: رانا ثنا اللّٰہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556121_7568562_ucj_updates.jpgرانا ثنا اللّٰہ — فائل فوٹو

وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ خان صاحب کی صحت پر سیاست نہ کریں، ایسا کوئی معاملہ نہیں کہ چار ماہ غفلت کی گئی، یہ کہنا غلط ہے کہ چار ماہ سے شکایت کی جا رہی تھی،، بانی پی ٹی آئی کا جیل کے ڈاکٹر ہر دوسرے دن چیک اپ کرتے ہیں۔

سینیٹ کے اجلاس میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا 25 مرتبہ باہر سے ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا، جب بھی شکایت کی ان کا چیک اپ ہوا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے اپوزیشن کو پیغام میں کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی نے جنوری میں بات کی تو فوری طور پر انہیں علاج کی سہولت دی گئی، انہوں نے سپریم کورٹ میں درخواست نہیں دی کہ نجی اسپتال داخل کیا جائے، حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جس ڈاکٹر سے بانی پی ٹی آئی کہیں ان کا چیک اپ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کے ڈاکٹر نے ڈراپس دیے جس کا انہوں نے تین چار دن استعمال کیا، بانی پی ٹی آئی کا 16 جنوری کو معائنہ ہوا، 19 جنوری کو ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا دوبارہ معائنہ کیا اور انکے ٹیسٹ کیے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ 24 جنوری کو بانی پی ٹی آئی کو انجیکشن لگایا گیا، یہ چیزیں ڈاکومنٹ پر موجود ہیں۔

سینیٹ کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف راجہ ناصر عباس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صاف واضح ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیس میں لاپرواہی ہوئی۔

اپوزیشن لیڈر کے اظہار خیال کا جواب دیتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ اس غفلت کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا، ایسا ہوا تو جنہوں نے ایسا کیا تو وہ مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ تھا، اگر حقائق برعکس ہوں تو اس کو سیاست کے لیے آگے بڑھانا بھی مجرمانہ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556111_114642_updates.jpg
پوری قوم بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ کی وجہ سے پریشان ہے: فواد چوہدری

سینئر سیاست داں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پوری قوم بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ کی وجہ سے پریشان ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ میرا دعویٰ ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اس کی شکایت جنوری کے پہلے ہفتے میں کی، بانی پی ٹی آئی کو جیل کے ڈاکٹر نے ڈراپس دیے جس کا انہوں نے تین چار دن استعمال کیا۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ یہ چیزیں ڈاکومنٹ پر موجود ہیں۔ اگر قائد حزب اختلاف کہیں تو ان کے حوالے کر دیتا ہوں، یہ کہنا غلط ہے کہ چار ماہ سے شکایت کی جا رہی تھی، بانی پی ٹی آئی کا جیل کے ڈاکٹر ہر دوسرے دن چیک اپ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی بانی پی ٹی آئی نے شکایت کی ان کا چیک اپ ہوا، بانی پی ٹی آئی کا 25 مرتبہ باہر سے ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا۔ 2 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی کی بہن نے ان سے ملاقات کی، بانی پی ٹی آئی نے آنکھ کا ذکر بہن سے نہیں کیا، ان کی بہن نے کہا تھا خان صاحب کی صحت باکل ٹھیک ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 دسمبر کو چیک اپ میں بانی پی ٹی آئی نے آنکھ کی شکایت نہیں کی، جب بانی پی ٹی آئی نے جنوری میں بات کی تو فوری طور پر انہیں علاج کی سہولت دی گئی، تین چار ماہ کی بات کہنا تو سیاست ہے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت، آنکھ کے مسئلے پر اپوزیشن بات کرنا چاہتی ہے، اس موضوع پر ضرور بات کریں، ایوان کا بزنس لے لیں، بلز منظور کر لیں پھر اس معاملے پر بات کر لیتے ہیں۔ میں صرف حقائق پر بات کروں گا، سپریم کورٹ میں حقائق سے معاملات کلیئر ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائش کی صورتحال پر اب کوئی ابہام نہیں ہے۔
Pages: [1]
View full version: خان صاحب کی صحت پر سیاست نہ کریں: رانا ثنا اللّٰہ