Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 385|Reply: 0

خان صاحب کی صحت پر سیاست نہ کریں: رانا ثنا اللّٰہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205973
Post time 2026-2-13 19:03:51 | Show all posts |Read mode
  رانا ثنا اللّٰہ — فائل فوٹو

وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ خان صاحب کی صحت پر سیاست نہ کریں، ایسا کوئی معاملہ نہیں کہ چار ماہ غفلت کی گئی، یہ کہنا غلط ہے کہ چار ماہ سے شکایت کی جا رہی تھی،، بانی پی ٹی آئی کا جیل کے ڈاکٹر ہر دوسرے دن چیک اپ کرتے ہیں۔

سینیٹ کے اجلاس میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا 25 مرتبہ باہر سے ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا، جب بھی شکایت کی ان کا چیک اپ ہوا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے اپوزیشن کو پیغام میں کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی نے جنوری میں بات کی تو فوری طور پر انہیں علاج کی سہولت دی گئی، انہوں نے سپریم کورٹ میں درخواست نہیں دی کہ نجی اسپتال داخل کیا جائے، حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جس ڈاکٹر سے بانی پی ٹی آئی کہیں ان کا چیک اپ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کے ڈاکٹر نے ڈراپس دیے جس کا انہوں نے تین چار دن استعمال کیا، بانی پی ٹی آئی کا 16 جنوری کو معائنہ ہوا، 19 جنوری کو ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا دوبارہ معائنہ کیا اور انکے ٹیسٹ کیے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ 24 جنوری کو بانی پی ٹی آئی کو انجیکشن لگایا گیا، یہ چیزیں ڈاکومنٹ پر موجود ہیں۔

سینیٹ کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف راجہ ناصر عباس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صاف واضح ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیس میں لاپرواہی ہوئی۔

اپوزیشن لیڈر کے اظہار خیال کا جواب دیتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ اس غفلت کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا، ایسا ہوا تو جنہوں نے ایسا کیا تو وہ مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ تھا، اگر حقائق برعکس ہوں تو اس کو سیاست کے لیے آگے بڑھانا بھی مجرمانہ ہے۔   
پوری قوم بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ کی وجہ سے پریشان ہے: فواد چوہدری

سینئر سیاست داں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پوری قوم بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ کی وجہ سے پریشان ہے۔   

انہوں نے کہا کہ میرا دعویٰ ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اس کی شکایت جنوری کے پہلے ہفتے میں کی، بانی پی ٹی آئی کو جیل کے ڈاکٹر نے ڈراپس دیے جس کا انہوں نے تین چار دن استعمال کیا۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ یہ چیزیں ڈاکومنٹ پر موجود ہیں۔ اگر قائد حزب اختلاف کہیں تو ان کے حوالے کر دیتا ہوں، یہ کہنا غلط ہے کہ چار ماہ سے شکایت کی جا رہی تھی، بانی پی ٹی آئی کا جیل کے ڈاکٹر ہر دوسرے دن چیک اپ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی بانی پی ٹی آئی نے شکایت کی ان کا چیک اپ ہوا، بانی پی ٹی آئی کا 25 مرتبہ باہر سے ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا۔ 2 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی کی بہن نے ان سے ملاقات کی، بانی پی ٹی آئی نے آنکھ کا ذکر بہن سے نہیں کیا، ان کی بہن نے کہا تھا خان صاحب کی صحت باکل ٹھیک ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 دسمبر کو چیک اپ میں بانی پی ٹی آئی نے آنکھ کی شکایت نہیں کی، جب بانی پی ٹی آئی نے جنوری میں بات کی تو فوری طور پر انہیں علاج کی سہولت دی گئی، تین چار ماہ کی بات کہنا تو سیاست ہے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت، آنکھ کے مسئلے پر اپوزیشن بات کرنا چاہتی ہے، اس موضوع پر ضرور بات کریں، ایوان کا بزنس لے لیں، بلز منظور کر لیں پھر اس معاملے پر بات کر لیتے ہیں۔ میں صرف حقائق پر بات کروں گا، سپریم کورٹ میں حقائق سے معاملات کلیئر ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائش کی صورتحال پر اب کوئی ابہام نہیں ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 17:53 GMT+5 , Processed in 0.045976 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list