slotcosino Publish time 2026-2-13 23:37:36

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن کا احتجاج، حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556166_2680534_prots_updates.jpgفوٹو: آن لائن

پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرنے والے اپوزیشن ارکان سے حکومت نے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن قیادت نے ون پوائنٹ ایجنڈا حکومتی نمائندے کے سامنے رکھا اور کہا کہ مطالبہ تسلیم کیے جانے تک احتجاج جاری رہے گا۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت ون پوائنٹ ایجنڈاہے۔

حکومتی نمائندے نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد اپوزیشن کو جواب دینے کا کہا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556139_025343_updates.jpg
پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیشِ نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات

سرینا چوک سے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف آنے والی ٹریفک کو بھی روک لیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرنے والے اپوزیشن ارکان کو پولیس نے پارلیمنٹ کے عقبی دروازے پر بھی روک لیا، جس کے بعد اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں گیٹ کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اگر تمام دروازے بند کیے تو ہم یہیں پارلیمان کے سامنے احتجاج کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمارا دھرنا پرامن ہوگا، بانی پی ٹی آئی سے ان کے ذاتی معالج اور فیملی کی ملاقات کروائی جائے، پہلے مجھے بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بہتر ہے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک میں اچھے ڈاکٹرز موجود ہیں ان کا علاج کروانا چاہتے ہیں، اس معاملے کو الجھائے بغیر حل کی طرف بڑھنا چاہیے۔
Pages: [1]
View full version: اسلام آباد: پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن کا احتجاج، حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ