Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 675|Reply: 0

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن کا احتجاج، حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
200212
Post time 2026-2-13 23:37:36 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: آن لائن  

پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرنے والے اپوزیشن ارکان سے حکومت نے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن قیادت نے ون پوائنٹ ایجنڈا حکومتی نمائندے کے سامنے رکھا اور کہا کہ مطالبہ تسلیم کیے جانے تک احتجاج جاری رہے گا۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت ون پوائنٹ ایجنڈا  ہے۔

حکومتی نمائندے نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد اپوزیشن کو جواب دینے کا کہا۔   
پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیشِ نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات

سرینا چوک سے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف آنے والی ٹریفک کو بھی روک لیا گیا ہے۔   

خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرنے والے اپوزیشن ارکان کو پولیس نے پارلیمنٹ کے عقبی دروازے پر بھی روک لیا، جس کے بعد اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں گیٹ کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اگر تمام دروازے بند کیے تو ہم یہیں پارلیمان کے سامنے احتجاج کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمارا دھرنا پرامن ہوگا، بانی پی ٹی آئی سے ان کے ذاتی معالج اور فیملی کی ملاقات کروائی جائے، پہلے مجھے بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بہتر ہے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک میں اچھے ڈاکٹرز موجود ہیں ان کا علاج کروانا چاہتے ہیں، اس معاملے کو الجھائے بغیر حل کی طرف بڑھنا چاہیے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-13 19:23 GMT+5 , Processed in 0.047833 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list