slotcosino Publish time 2026-2-14 00:15:52

برطانیہ میں ویلنٹائن ڈے کی تیاریاں عروج پر، پھول اور گلدستوں کی مانگ میں اضافہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556169_9470040_GAZA-NEW-2_updates.jpg

برطانیہ میں ویلنٹائن ڈے منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، جبکہ پھول فروشوں کے پاس جہاں ابتدائی آرڈرز موصول ہو رہے ہیں وہیں اسکی مانگ میں حیرت انگیز طور پر اضافہ دیکھا گیا ہے۔

14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے پھول فروشوں کے کاروبار میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، زیادہ تر مقامات پر ایک ہی روز ڈلیوری کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

ایک پھول اور رنگین پھولوں کے گچھے سے لیکر بڑے گلدستے تک مختلف پیکنگ میں آرڈرز کی تیاری کاکام جاری ہے، لگژری ڈپارٹمنٹل اسٹورز میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو ڈلیوری کیلئے تیاریاں کی گئی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556169_5142062_GAZA-new_updates.jpg

لوگ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بہترین رومانوی تحائف کا پھولوں کے ساتھ تبادلہ کرتے ہیں۔

ترجمان بلوم اینڈ وائلڈ نے کہا ہے کہ ہمیں رواں ہفتے ویلنٹائن ڈے منانے کیلئے ہزاروں صارفین کی مدد کرنے اور انکی خوشیوں میں شامل ہونے پر خوشی ہے۔

اپنے گلدستوں اور خدمات کے معیار پر فخر ہے تاہم کبھی کبھار ہم توقعات پر پورا نہیں اترتے مگر چیزوں کو بہتر سے بہتر کرنے کی جستجو میں رہتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: برطانیہ میں ویلنٹائن ڈے کی تیاریاں عروج پر، پھول اور گلدستوں کی مانگ میں اضافہ