عثمان طارق کی بولنگ سے بھارتی خوفزدہ، توڑ ڈھونڈنے لگے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556173_9867464_UsmanTariq1_updates.jpgٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں امریکا کے خلاف عثمان طارق کی شاندار پرفارمنس سے کیا بھارتی خوفزدہ ہوگئے ہیں؟
28 سالہ عثمان طارق نے امریکا کے خلاف 27 رنز کے عوض 3 وکٹ لیں، اُن کے بولنگ ایکشن کو بھارتی میڈیا پر دلچسپ انداز میں زیر بحث لایا جارہا ہے۔
پاکستانی مسٹری اسپنر کے بولنگ ایکشن پر پہلے روی چندرن اشون نے اس انداز میں گفتگو کی کہ وہ عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کا توڑ نکال لائے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555491_011031_updates.jpg
ایشون کا عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر تنقید کرنیوالے بھارتی کرکٹر کو کرارا جواب
پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر تنقید کرنے والے بھارتی کرکٹر شری واستو گوسوامی کو بھارت کے سابق مایہ ناز اسپنر روی چندرن ایشون نے کرارا جواب دے دیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
روی چندرن اشون نے عثمان طارق سے متعلق تاش کے گیم سے مثال دی اور انہیں ’حکم کا اکا‘ قرار دیا۔
اس گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے اسپورٹس جرنلسٹ نے امپائر انیل چوہدری سے گفتگو کی ، تو انہیں بتایا گیا کہ یہ اصول صرف اُس وقت لاگو ہوتا ہے ، جب رُکنے کے انداز میں واضح اور نمایاں تبدیلی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ٹھہر کر بولنگ کرانا عثمان طارق کا عام بولنگ ایکشن کا حصہ ہے تو پھر اُسے قانونی سمجھا جائے گا۔
امپائر انیل چوہدری نے اپنی بات سمجھانے کےلیے شیوم شرما اور رسل کی بولنگ کی مثال پیش کی اور کہا کہ یہ دونوں بھی عثمان طارق کی طرح ایک ہی انداز سے ساری بولنگ کریں تو اسے بھی قانونی سمجھا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ عثمان طارق کی بولنگ کے دوران کوئی بیٹر کھیلنے سے پیچھے ہٹتا ہے توامپائر وجہ کا جائزہ لے گا ، اُسے بولر کے بولنگ ایکشن میں کوئی واضح فرق نہیں نظر آتا تو بیٹر کو وارننگ مل جائے گی۔
Pages:
[1]