Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 697|Reply: 0

عثمان طارق کی بولنگ سے بھارتی خوفزدہ، توڑ ڈھونڈنے لگے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205973
Post time 2026-2-14 00:54:50 | Show all posts |Read mode
  

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں امریکا کے خلاف عثمان طارق کی شاندار پرفارمنس سے کیا بھارتی خوفزدہ ہوگئے ہیں؟

28 سالہ عثمان طارق نے امریکا کے خلاف 27 رنز کے عوض 3 وکٹ لیں، اُن کے بولنگ ایکشن کو بھارتی میڈیا پر دلچسپ انداز میں زیر بحث لایا جارہا ہے۔

پاکستانی مسٹری اسپنر کے بولنگ ایکشن پر پہلے روی چندرن اشون نے اس انداز میں گفتگو کی کہ وہ عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کا توڑ نکال لائے ہیں۔   
ایشون کا عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر تنقید کرنیوالے بھارتی کرکٹر کو کرارا جواب

پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر تنقید کرنے والے بھارتی کرکٹر شری واستو گوسوامی کو بھارت کے سابق مایہ ناز اسپنر روی چندرن ایشون نے کرارا جواب دے دیا۔    

روی چندرن اشون نے عثمان طارق سے متعلق تاش کے گیم سے مثال دی اور انہیں ’حکم کا اکا‘ قرار دیا۔

اس گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے اسپورٹس جرنلسٹ نے امپائر انیل چوہدری سے گفتگو کی ، تو انہیں بتایا گیا کہ یہ اصول صرف اُس وقت لاگو ہوتا ہے ، جب رُکنے کے انداز میں واضح اور نمایاں تبدیلی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ٹھہر کر بولنگ کرانا عثمان طارق کا عام بولنگ ایکشن کا حصہ ہے تو پھر اُسے قانونی سمجھا جائے گا۔

امپائر انیل چوہدری نے اپنی بات سمجھانے کےلیے شیوم شرما اور رسل کی بولنگ کی مثال پیش کی اور کہا کہ یہ دونوں بھی عثمان طارق کی طرح ایک ہی انداز سے ساری بولنگ کریں تو اسے بھی قانونی سمجھا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عثمان طارق کی بولنگ کے دوران کوئی بیٹر کھیلنے سے پیچھے ہٹتا ہے توامپائر وجہ کا جائزہ لے گا ، اُسے بولر کے بولنگ ایکشن میں کوئی واضح فرق نہیں نظر آتا تو بیٹر کو وارننگ مل جائے گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 17:54 GMT+5 , Processed in 0.045619 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list