رپورٹ کے بعد بانی کا فوری علاج شروع ہونا چاہیے تھا، شیخ وقاص اکرم
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556176_2969778_SheikhWaqasAkram_updates.jpgفائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ رپورٹ کے بعد بانی چیئرمین کا فوری علاج شروع ہونا چاہیے تھا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سلمان صفدر نے رپورٹ جمع کرائی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556154_045112_updates.jpg
محمود اچکزئی نے پارلیمنٹرینز کو روکنے پر احتجاج ریکارڈ کرادیا
اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹرینز کو روکنے پر احتجاج ریکارڈ کرادیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کی آنکھ کے معائنہ کے دوران فیملی ممبر کو ساتھ دینےکی اجازت نہ دینا تکلیف دہ ہے، رپورٹ جمع ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی کا فوری علاج شروع ہونا چاہیے تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بتایا جائے کہ آپ کیسے سابق وزیر اعظم کے ساتھ ایسا کرسکتے ہیں؟، بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کے ذاتی معالج سے کرایا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوتا ہے تو اس کی ذمےداری سب پر ہوگی، سپریم کورٹ سے حکم نامے کا انتظار ہے۔
Pages:
[1]