پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ رپورٹ کے بعد بانی چیئرمین کا فوری علاج شروع ہونا چاہیے تھا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سلمان صفدر نے رپورٹ جمع کرائی ہے۔
محمود اچکزئی نے پارلیمنٹرینز کو روکنے پر احتجاج ریکارڈ کرادیا
اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹرینز کو روکنے پر احتجاج ریکارڈ کرادیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کی آنکھ کے معائنہ کے دوران فیملی ممبر کو ساتھ دینےکی اجازت نہ دینا تکلیف دہ ہے، رپورٹ جمع ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی کا فوری علاج شروع ہونا چاہیے تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بتایا جائے کہ آپ کیسے سابق وزیر اعظم کے ساتھ ایسا کرسکتے ہیں؟، بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کے ذاتی معالج سے کرایا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوتا ہے تو اس کی ذمےداری سب پر ہوگی، سپریم کورٹ سے حکم نامے کا انتظار ہے۔