پی ٹی آئی نے بانی کے انتقال کی خبر پھیلائی، پھر زندہ ہوگئے، پرویز رشید
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556182_5054872_pervez_rasheed_updates.jpgسینیٹر پرویز رشید : فائل فوٹوپاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے پہلے مشہور کیا کہ خدانخواستہ بانی پی ٹی آئی کا انتقال ہوگیا ہے، پھر وہ زندہ ہوگئے، کیا یہ خبر ہم پھیلا رہے ہیں کہ وہ بینائی سے بھی محروم ہو گئے۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ جب نواز شریف علاج کے لیے باہر گیے تو پی ٹی آئی والے انہیں مفرور مجرم کہتے تھے، اڈیالہ جیل کا ریکارڈ چیک کریں، کیا نواز شریف کو 6 کمروں کی سہولت تھی؟ یہاں ڈرائنگ روم، کچن، کمرے، گارڈن اور لائبریری بھی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555895_114034_updates.jpg
بانی پی ٹی آئی کی بینائی متاثر ہونے کی خبریں پریشان کُن ہیں، خواجہ سعد رفیق
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اصولاً بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ یا پارٹی کو سپریم کورٹ تک جانے کی ضرورت ہی نہیں پڑنی چاہیے تھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پرویز رشید نے کہا کہ ہمارے اور آپ کے اخلاق میں زمین آسمان کا فرق ہے، ہم آپ کی لاشوں کی سیاست نہیں ہونے دیں گے، یہ ان کا علاج نہیں چاہتے، یہ اپنے احتجاج کا بہانہ چاہتے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو علاج کی تمام سہولتیں میسر ہیں، یقین دلاتے ہیں کہ دنیا بھر میں علاج کی جو بہترین سہولت ہے وہ اس قیدی کو حاصل ہوگی۔
Pages:
[1]