slotcosino Publish time 2026-2-14 03:32:07

اداکار وجے کی سیاسی ریلی نے مداح کی جان لے لی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556188_3517861_vijay01_updates.jpgمعروف بھارتی اداکار و سیاستداں جوزف وجے۔فوٹو: فائل

جنوبی بھارت کے تامل فلموں کے معروف اداکار و سیاستداں جوزف وجے چندرا شیکھر المعروف وجے کی سیاسی ریلی میں ان کا ایک مداح ہلاک ہوگیا۔

یاد رہے کہ یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل گزشتہ برس ستمبر میں تامل ناڈو کے ضلع کارور میں وجے کی سیاسی جماعت تاملاگا ویتری کازاگم کی ریلی میں بھگڈر مچنے سے 40 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-06/1553855_081020_updates.jpg
وجے کے سیاسی دفتر میں ہجوم، پڑوسی تنگ آگئے، شکایت کردی

بھارتی اداکار سے سیاستدان بننے والے وجے کے پوش علاقے میں واقعے دفتر سے متعلق پڑوسیوں نے شکایت کردی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کو تامل ناڈو کے شہر سالیم میں وجے کی سیاسی ریلی کے دوران یہ واقعہ پیش آیا جس میں ایک37 سالہ شخص ہلاک ہوا جس کی شناخت سورج کے نام سے ہوئی جو ریلی کے دوران گرگیا تھا۔

اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا، مرنے والا شخص وجے کا بہت بڑا مداح اور اس کا تعلق مہاراشٹر سے تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔
Pages: [1]
View full version: اداکار وجے کی سیاسی ریلی نے مداح کی جان لے لی