معروف بھارتی اداکار و سیاستداں جوزف وجے۔فوٹو: فائل
جنوبی بھارت کے تامل فلموں کے معروف اداکار و سیاستداں جوزف وجے چندرا شیکھر المعروف وجے کی سیاسی ریلی میں ان کا ایک مداح ہلاک ہوگیا۔
یاد رہے کہ یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل گزشتہ برس ستمبر میں تامل ناڈو کے ضلع کارور میں وجے کی سیاسی جماعت تاملاگا ویتری کازاگم کی ریلی میں بھگڈر مچنے سے 40 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
وجے کے سیاسی دفتر میں ہجوم، پڑوسی تنگ آگئے، شکایت کردی
بھارتی اداکار سے سیاستدان بننے والے وجے کے پوش علاقے میں واقعے دفتر سے متعلق پڑوسیوں نے شکایت کردی۔
اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کو تامل ناڈو کے شہر سالیم میں وجے کی سیاسی ریلی کے دوران یہ واقعہ پیش آیا جس میں ایک 37 سالہ شخص ہلاک ہوا جس کی شناخت سورج کے نام سے ہوئی جو ریلی کے دوران گرگیا تھا۔
اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا، مرنے والا شخص وجے کا بہت بڑا مداح اور اس کا تعلق مہاراشٹر سے تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔