کل ایک بڑے لیول کا میچ ہو گا: سلمان علی آغا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556438_3243676_Salman-Ali-Agha-2_updates.jpgپاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا—فائل فوٹوپاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ کلایک بڑے لیول کا میچ ہو گا۔
کولمبو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہمارے لیےسب پلیئر ایک جیسے ہیں، صورتِ حال کیسی ہی کیوں نہ ہو ہم ہر طرح سے تیار ہو کر یہاں آئے ہیں۔
سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ عثمان طارق ہمارے لیے ٹرمپ کارڈ ہیں، اب یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں، عثمان طارق کے بولنگ ایکشن سے متعلق بات چلتی رہی ہے، عثمان طارق 2 مرتبہ کلئیر ہو چکے ہیں ، پتہ نہیں ان کے ایکشن پر بات کیوں ہو رہی ہے لیکن ان سب باتوں کا عثمان طارق پر کوئی اثر نہیں پڑتا، ہم کسی کی رائے کو روک نہیں سکتے، سب کو اجازت ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-28/1551122_030720_updates.jpg
خواہش ہے پریس کانفرنس میں آؤں تو بابر کے بارے میں سوال نہ ہو: سلمان علی آغا
جیسی ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے ویسا ہی کھیلنا چاہیے: سلمان علی آغا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پاکستانی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بارش کا کچھ نہیں کر سکتے اگر اوور کم ہوتے ہیں تو اس کا بھی پلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ابھیشک کی ری کوری اچھی ہو رہی ہو گی اور وہ اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ کنڈیشنز کو دیکھ کر ہی اپنی پلینگ الیون بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بابر اعظم رنز کر رہے ہیں، ہمارے لیے پریشانی کی بات نہیں، امید ہے بابر اعظم کل بھی رنز کریں گے، میرے لیے تمام 15 کھلاڑی اہم ہیں ،کوئی بھی کھیل سکتا ہے۔
سلمان علی آغا نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہمارا ورلڈ کپ میں ریکارڈ اچھا نہیں رہا، ہم نے تاریخ سے سیکھا ہے، کوشش ہو گی کہ کل اچھا کھیلیں، ہم تیار ہیں، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہے۔
Pages:
[1]