slotcosino Publish time 2026-2-14 21:03:54

پاک بھارت میچ سے قبل وزیرِ اعظم سے محسن نقوی کی ملاقات

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556451_1246276_pm_updates.jpg
— فائل فوٹو

پاک بھارت میچ سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس کے بعد وہ کولمبو روانہ ہو گئے۔

ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیرِ داخلہ کو اسلام آباد میں سیکیورٹی کی صورتِ حال احسن انداز سے حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ اعظم سے ملاقات کے بعد محسن نقوی سری لنکا روانہ ہو گئے جہاں وہسری لنکا کے صدر کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔

علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کولمبو میں کل پاک بھارت میچ بھی دیکھیں گے اور ٹیم سے ملاقات کر کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھائیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556419_113855_updates.jpg
پاک بھارت ٹاکرا: 1 دن قبل بابر اعظم کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان کل کولمبو میں میچ شیڈول ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشلز بھی پاک بھارت میچ دیکھنے کولمبو پہنچ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کل پاک بھارت میچ کولمبو میں شیڈول ہے۔
Pages: [1]
View full version: پاک بھارت میچ سے قبل وزیرِ اعظم سے محسن نقوی کی ملاقات