slotcosino Publish time 2026-2-14 21:43:03

طارق رحمٰن نے انتخابات میں کامیابی جمہوریت کیلئے قربانی دینے والوں کے نام کر دی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556447_340632_Tarique-Rahman-BNP-Bangladesh---Copy_updates.jpgبنگلا دیش کے متوقع وزیرِاعظم طارق رحمٰن—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بنگلا دیش کے متوقع وزیرِاعظم طارق رحمٰن نے کہا ہے کہ راستے اور آراء مختلف ہو سکتے ہیں مگر ملک کے مفاد میں سب کو متحد رہنا ہو گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عام انتخابات کے نتائج کے بعد بنگلا دیش کے متوقع وزیرِاعظم طارق رحمٰن نے عام انتخابات میں کامیابی جمہوریت کے لیے قربانی دینے والوں کے نام کر دی ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے مفاد میں سب کو متحد رہنا ہو گا، قومی اتحاد اجتماعی طاقت ہے جبکہ تقسیم کمزوری کا باعث بنتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556429_012355_updates.jpg
بنگلادیش: عبوری سربراہ ڈاکٹر یونس کی انتخابات میں کامیابی پر طارق رحمٰن کو مبارکباد

بنگلادیش کے عبوری سربراہ ڈاکٹر یونس نے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر بی این پی سربراہ طارق رحمان کو مبارکباد دی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

طارق رحمٰن نے کہا ہے کہ آزادی اور جمہوریت سے محبت کرنے والے عوام نے ایک بار پھر بی این پی کو کامیابی دلائی اور یہ فتح بنگلا دیش، جمہوریت اور ان لوگوں کی ہے جنہوں نے جمہوریت کے لیے جدوجہد اور قربانیاں دیں۔

بی این پی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ نئی حکومت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہو گا، ہم ایسی صورتِ حال میں ملک کا نظام سنبھالنے جا رہے ہیں، جب ملک کو کمزور معیشت، آئینی و ادارہ جاتی کمزوریاں اور خراب امن و امان کی صورتِ حال کا سامنا ہے۔
Pages: [1]
View full version: طارق رحمٰن نے انتخابات میں کامیابی جمہوریت کیلئے قربانی دینے والوں کے نام کر دی