Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 651|Reply: 0

طارق رحمٰن نے انتخابات میں کامیابی جمہوریت کیلئے قربانی دینے والوں کے نام کر دی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205946
Post time 2026-2-14 21:43:03 | Show all posts |Read mode
  بنگلا دیش کے متوقع وزیرِاعظم طارق رحمٰن—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بنگلا دیش کے متوقع وزیرِاعظم طارق رحمٰن نے کہا ہے کہ راستے اور آراء مختلف ہو سکتے ہیں مگر ملک کے مفاد میں سب کو متحد رہنا ہو گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عام انتخابات کے نتائج کے بعد بنگلا دیش کے متوقع وزیرِاعظم طارق رحمٰن نے عام انتخابات میں کامیابی جمہوریت کے لیے قربانی دینے والوں کے نام کر دی ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے مفاد میں سب کو متحد رہنا ہو گا، قومی اتحاد اجتماعی طاقت ہے جبکہ تقسیم کمزوری کا باعث بنتی ہے۔   
بنگلادیش: عبوری سربراہ ڈاکٹر یونس کی انتخابات میں کامیابی پر طارق رحمٰن کو مبارکباد

بنگلادیش کے عبوری سربراہ ڈاکٹر یونس نے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر بی این پی سربراہ طارق رحمان کو مبارکباد دی ہے۔    

طارق رحمٰن نے کہا ہے کہ آزادی اور جمہوریت سے محبت کرنے والے عوام نے ایک بار پھر بی این پی کو کامیابی دلائی اور یہ فتح بنگلا دیش، جمہوریت اور ان لوگوں کی ہے جنہوں نے جمہوریت کے لیے جدوجہد اور قربانیاں دیں۔

بی این پی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ نئی حکومت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہو گا، ہم ایسی صورتِ حال میں ملک کا نظام سنبھالنے جا رہے ہیں، جب ملک کو کمزور معیشت، آئینی و ادارہ جاتی کمزوریاں اور خراب امن و امان کی صورتِ حال کا سامنا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 16:08 GMT+5 , Processed in 0.050015 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list