دھنوش قانونی مشکل میں، پروڈکشن ہاؤس کا 20 کروڑ ہرجانے کا مطالبہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556469_4632886_Dhanush_updates.jpgاداکار دھنوش - فوٹو: فائلجنوبی بھارت کے معروف اداکار دھنوش ایک سنگین قانونی تنازع میں پھنس گئے ہیں۔ پروڈکشن ہاؤس تینندل فلمز نے ان کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک فلم کے درمیان میں رُک جانے سے انہیں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
معاملہ کیا ہے؟
رپورٹ کے مطابق دھنوش نے 2016 میں تینندل فلمز کے ساتھ ’نان رودرن‘ نامی فلم کے لیے معاہدہ کیا تھا۔ اس فلم میں وہ ناصرف اداکاری بلکہ ہدایت کاری بھی کرنے والے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555881_080250_updates.jpg
مرونال ٹھاکر نے دھنوش سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
اداکارہ مرونال ٹھاکر اس وقت اپنی آنے والی فلم ’دو دیوانے شہر میں‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں وہ اداکار سدھانت چترویدی کے ساتھ نظر آئیں گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بعدازاں منصوبے میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں لیکن پروڈکشن ہاؤس کا دعویٰ ہے کہ دھنوش نے مکمل اسکرین پلے فراہم نہیں کیا، جس کی وجہ سے فلم طویل عرصے تک رکی رہی۔
پروڈکشن ہاؤس کا موقف
کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس فلم پر ابتدائی طور پر 20 کروڑ روپے خرچ کیے۔
دیگر اداکاروں جیسے ناگرجنا اکینینی اور ایس جے سوریا کے اخراجات بھی ادا کیے گئے، جو اس فلم کا حصہ بننے والے تھے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ فلم کے رُک جانے سے پروڈکشن ہاؤس کو بھاری مالی نقصان ہوا، جس کی تلافی کے لیے وہ دھنوش سے معاوضہ چاہتے ہیں۔
قانونی نوٹس کی تفصیلات
نوٹس میں کمپنی کے وکیل اے چدمبرم نے کہا کہ فلم آدھے راستے میں اس لیے رُکی کیونکہ ’دھنوش نے اس زیرِ التواء منصوبے کو مکمل کیے بغیر دیگر فلموں کو وقت دینا شروع کردیا۔‘
یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ دھنوش نے اب تک اس تنازعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا اور وہ اس پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
Pages:
[1]