slotcosino Publish time 2026-2-14 23:01:26

اسلام آباد: اپوزیشن کا دھرنا، پولیس نے صحافیوں کو کوریج سے روک دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556467_7325065_sitin_updates.jpgاسکرین گریب

اپوزیشن رہنماؤں کا خیبر پختونخوا ہاؤس کے گیٹ پر دھرنا جاری ہے، پولیس نے صحافیوں کو دھرنے کی کوریج اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے انٹرویوز سے روک دیا۔

پولیس نے میڈیا کو خیبر پختونخوا ہاؤس کی طرف جانے سے روک دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556420_120705_updates.jpg
اپوزیشن کا احتجاج: پارلیمنٹ کے باہر مصطفیٰ نواز کھوکھر کو روک لیا گیا

اپوزیشن لیڈر اور ساتھی کل سے محبوس ہیں، اُن کے لیے ناشتہ لے کر آیا ہوں: مصطفیٰ نواز کھوکھر https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز جواد طارق کا کہنا ہے کہ کسی صحافی کو انٹرویو کی اجازت نہیں، کسی صحافی نے انٹرویو کی کوشش کی تو کیمرا چھین لیا جائے۔

ڈی آئی جیکا کہنا ہے کہ کل کسی صحافی کو نہیں روکا، آج ہمیں ہدایات ملیں کسی صحافی کو انٹرویو کرنے اور اندر نہ جانے دیا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا پارلیمنٹ میں دھرنا جاری ہے، اپوزیشن قیادت بھی شریک ہے۔
Pages: [1]
View full version: اسلام آباد: اپوزیشن کا دھرنا، پولیس نے صحافیوں کو کوریج سے روک دیا